غنڈہ گردی بین الاقوامی نظم و نسق کو بری طرح متاثر کر رہی ہے، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
غنڈہ گردی بین الاقوامی نظم و نسق کو بری طرح متاثر کر رہی ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 January, 2026 سب نیوز
تمام ممالک کو دوسرے ممالک کے منتخب کردہ ترقی کے راستوں کا احترام کرنا چاہیے، شی جن پھنگ
بیجنگ (سب نیوز) چینی صدر شی جن پھنگ سے آئرلینڈ کے وزیر اعظم مائیکل مارٹن نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ملاقات کی، جو چین کے سرکاری دورے پر بیجنگ میں موجود ہیں۔
پیر کے روز ملاقات کے دوران شی جن پھنگ نے کہا کہ باہمی احترام، برابری اور مشترکہ کامیابی چین آئرلینڈ تعلقات کی طویل مدتی مستحکم ترقی کے لیے قابل قدر تجربات ہیں۔ چین آئرلینڈ کے ساتھ اسٹریٹجک روابط کو مضبوط بنانے، سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنے، اور عملی تعاون کو وسعت دینے کے لئے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچایا جائے اور چین-یورپی یونین تعلقات کو تقویت دی جائے۔
شی جن پھنگ نےاس بات پر زور دیا کہ آج کی دنیا میں یکطرفہ غنڈہ گردی بین الاقوامی نظم و نسق کو بری طرح متاثر کر رہی ہے۔ تمام ممالک کو دوسرے ممالک کے عوام کی جانب سے آزادانہ طور پر منتخب کردہ ترقی کے راستوں کا احترام کرنا چاہیے اور بین الاقوامی قوانین نیز اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کی پاسداری کرنی چاہیے۔ اس سلسلے میں بڑی طاقتوں کو رہنما کردار ادا کرنا ہوگا ۔
شی جن پھنگ کا کہنا تھا کہ چین اور آئرلینڈ دونوں کثیرالجہتی اور بین الاقوامی عدل و انصاف کی حمایت کرتے ہیں۔اقوام متحدہ کے اختیارات کو مل کر برقرار رکھنا ضروری ہے۔ آئرلینڈ رواں سال کی دوسری ششماہی میں یورپی یونین کی صدارت سنبھالے گا۔ امید ہے کہ آئرلینڈ چین یورپی یونین تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی میں تعمیری کردار ادا کرےگا۔
مارٹن نے کہا کہ آئرلینڈ اور چین کے درمیان گہری اور دیرینہ دوستی پائی جاتی ہے۔ آئرلینڈ ون چائنا پالیسی پر مضبوطی سے عمل پیرا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی فائدہ مند اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی بین الاقوامی تنازعہ کو بین الاقوامی قانون کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔
آئرلینڈ چین کے ساتھ قریبی روابط اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے، بین الاقوامی قانون کا تحفظ کرنے، آزاد اور کھلی تجارت پر عمل کرنے اور عالمی خوشحالی و استحکام کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ آئرلینڈ یورپی یونین-چین تعلقات کی صحت مند ترقی کو فروغ دینے میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسونے کی قیمتوں میں یکدم بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟ ایران میں مزید مظاہرین ہلاک ہوئے تو امریکا ’بہت زوردار‘ حملہ کر سکتا ہے، ٹرمپ وینزویلا پر کنٹرول کے بعد ٹرمپ کی میکسیکو، کولمبیا اور کیوبا کو بھی دھمکیاں وینزویلا پر امریکی حملے کے خلاف امریکا سمیت دنیا بھر میں مظاہرے،صدر ٹرمپ کو جوابدہ بنانے کا مطالبہ امریکا کی وینزویلا پر حملے کے بعد مزید کئی ملکوں کے سربراہان کو دھمکی امریکہ نے افغان جنگ میں 763ارب ڈالر خرچ کیے، امریکی انسپکٹر جنرل ایلون مسک کا وینزویلا میں مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بین الاقوامی
پڑھیں:
ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔
پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔
علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔