عمران خان کے منظر سے ہٹنے اور خاتمے کا وقت قریب آرہا ہے، اقرار الحسن کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
عمران خان کے منظر سے ہٹنے اور خاتمے کا وقت قریب آرہا ہے، اقرار الحسن کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 January, 2026 سب نیوز
کراچی:(آئی پی ایس)
معروف ٹی وی اینکر اقرار الحسن کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے منظر سے ہٹنے اور ان کے دور کے خاتمے کا وقت قریب آتا دکھائی دے رہا ہے۔
لندن میں گفتگو کرتے ہوئے اقرار الحسن نے کہا کہ عمران خان ماشاءاللہ 74 برس کے ہونے والے ہیں اور وہ اپنی زندگی اور سیاست میں اپنا حصہ ڈال چکے ہیں۔ ان کے مطابق عمران خان نے زندگی میں کچھ اچھے اور کچھ برے فیصلے کیے، سیاست میں کئی غلطیاں بھی ہوئیں اور بعض اقدامات درست بھی رہے تاہم اب انہیں محسوس ہوتا ہے کہ عمران خان کے منظر سے ہٹنے اور ان کے دور کے اختتام کا وقت آ رہا ہے۔
اقرار الحسن نے کہا کہ عمران خان کے بعد اس قوم خصوصاً جین زی کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ آگے کا راستہ کیا ہے، عمران خان اور مجھ سمیت ہم سب نے اس دنیا سے ایک نہ ایک دن جانا ہے مگر قوم اور ملک کو باقی رہنا ہے، اس لیے اصل سوال یہ ہے کہ عمران خان کے بعد ملک کی قیادت کون کرے گا۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا قوم ایک بار پھر سیاسی خاندانوں کی آئندہ نسلوں کی غلامی قبول کرے گی، یا عمران خان کے بعد کسی نئی شخصیت کو برسوں کے لیے بت بنا لیا جائے گا، یا پھر ایسا نظام تشکیل دیا جائے گا جس میں آرگینک لیڈرشپ ابھرے اور عام لوگ ملک کی قیادت کریں، جیسا کہ دنیا کے دیگر ممالک میں ہوتا ہے۔
جین زی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اقرار الحسن نے کہا کہ نوجوانوں کو یہ سمجھنا ہوگا کہ جن بومرز پر وہ تنقید کرتے ہیں، ان میں ان کا اپنا بومر بھی شامل ہے۔ ان کے مطابق پاکستان کے مسائل کا حل نہ کسی ایک بومر میں ہے اور نہ ہی اس کے مخالف بومر میں۔
عمران خان کی ضمانت اور رہائی سے متعلق سوال پر اقرار الحسن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔ ان کے مطابق عمران خان خود یہ مؤقف اختیار کر چکے ہیں کہ عدالتیں آزاد نہیں اور ان سے انصاف کی توقع نہیں رکھی جا سکتی، ایسی صورت میں اگر کسی عدالت سے انصاف مل بھی جاتا ہے تو اسے کسی دباؤ یا ڈیل کا نتیجہ ہی سمجھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اب یہ بات واضح ہوتی جا رہی ہے کہ کسی ڈیل کے بغیر عمران خان کی رہائی ممکن نہیں، لیکن اگر عمران خان باہر آتے ہیں تو یہ تاثر مضبوط ہوگا کہ وہ کسی مفاہمت کے نتیجے میں رہا ہوئے ہیں، جس کا سیاسی نقصان خود پی ٹی آئی کو ہو سکتا ہے۔
اقرار الحسن کے مطابق عمران خان اس وقت اپنے ہی بنائے گئے سوشل میڈیا بیانیے کے دباؤ میں ہیں اور انہیں معلوم ہے کہ اگر وہ ڈیل کے ذریعے باہر آتے ہیں تو انہی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا، اسی لیے ان کے پاس جیل میں رہنے کے سوا کوئی آپشن نظر نہیں آتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جیسا کہ صحافی عمران ریاض نے حال ہی میں ذکر کیا، بانی پی ٹی آئی کی ذاتی خواہش ہے کہ وہ مرنے کے بعد بطور ہیرو یاد رکھے جائیں۔ اقرار الحسن کے مطابق یہ ہر انسان کی فطری خواہش ہوتی ہے، تاہم بدقسمتی سے یہی ذاتی خواہش اس وقت پاکستان کے مسائل میں مزید اضافے کا سبب بن رہی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی میں محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے پر اختلافات کا انکشاف پی ٹی آئی میں محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے پر اختلافات کا انکشاف سونے کی قیمتوں میں یکدم بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟ کے پی کے میں آپریشن کی تیاری ہو رہی جو کہ بدمعاشی ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ایران میں مزید مظاہرین ہلاک ہوئے تو امریکا ’بہت زوردار‘ حملہ کر سکتا ہے، ٹرمپ پاکستان اور چین کا افغانستان میں دہشتگردوں کے خاتمے، مسئلہ کشمیر کے حل پر زور جعلی ادویات کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، ڈریپ کے ریپڈ الرٹس جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عمران خان کے منظر سے ہٹنے اور اقرار الحسن رہا ہے کا وقت
پڑھیں:
فرانس میں جنگلاتی آگ نے 43 ہزار افراد کو انخلا پر مجبور کردیا
جنوب مغربی فرانس میں جنگلاتی آگ کے پھیلنے کے باعث 43,000 سے زائد رہائشیوں اور سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آرکاچون بے اور جزیرہ نما کیپ فیرٹ کے قریب سب سے بڑی آگ نے 8,700 ایکڑسے زیادہ رقبے کو جلا دیا ہے۔
رات بھر آگ لگنے کے بعد حکام نے پورے جزیرہ نما کیپ فیرٹ کو خالی کرنے کا حکم دیا۔
مقامی حکام کے مطابق ہمسایہ خطوں میں بسکاروس کے قریب ایک علیحدہ جنگلاتی آگ نے 2,500 ایکڑ سے زیادہ رقبہ کو جلا دیا ہے جس سے 23,000 سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے جن میں رہائشی، کیمپرز اور چھٹیاں منانے آئے سیاح شامل ہیں۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے امریکی سوشل میڈیا کمپنی ایکس پر کہا کہ فرانس نے یورپی یونین کے شہری تحفظ کے طریقہ کار کو فعال کر دیا ہے۔