کراچی:

معروف ٹی وی اینکر اقرار الحسن کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے منظر سے ہٹنے اور ان کے دور کے خاتمے کا وقت قریب آتا دکھائی دے رہا ہے۔

لندن میں گفتگو کرتے ہوئے اقرار الحسن نے کہا کہ عمران خان ماشاءاللہ 74 برس کے ہونے والے ہیں اور وہ اپنی زندگی اور سیاست میں اپنا حصہ ڈال چکے ہیں۔ ان کے مطابق عمران خان نے زندگی میں کچھ اچھے اور کچھ برے فیصلے کیے، سیاست میں کئی غلطیاں بھی ہوئیں اور بعض اقدامات درست بھی رہے تاہم اب انہیں محسوس ہوتا ہے کہ عمران خان کے منظر سے ہٹنے اور ان کے دور کے اختتام کا وقت آ رہا ہے۔

اقرار الحسن نے کہا کہ عمران خان کے بعد اس قوم خصوصاً جین زی کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ آگے کا راستہ کیا ہے، عمران خان اور مجھ سمیت ہم سب نے اس دنیا سے ایک نہ ایک دن جانا ہے مگر قوم اور ملک کو باقی رہنا ہے، اس لیے اصل سوال یہ ہے کہ عمران خان کے بعد ملک کی قیادت کون کرے گا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا قوم ایک بار پھر سیاسی خاندانوں کی آئندہ نسلوں کی غلامی قبول کرے گی، یا عمران خان کے بعد کسی نئی شخصیت کو برسوں کے لیے بت بنا لیا جائے گا، یا پھر ایسا نظام تشکیل دیا جائے گا جس میں آرگینک لیڈرشپ ابھرے اور عام لوگ ملک کی قیادت کریں، جیسا کہ دنیا کے دیگر ممالک میں ہوتا ہے۔

جین زی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اقرار الحسن نے کہا کہ نوجوانوں کو یہ سمجھنا ہوگا کہ جن بومرز پر وہ تنقید کرتے ہیں، ان میں ان کا اپنا بومر بھی شامل ہے۔ ان کے مطابق پاکستان کے مسائل کا حل نہ کسی ایک بومر میں ہے اور نہ ہی اس کے مخالف بومر میں۔

عمران خان کی ضمانت اور رہائی سے متعلق سوال پر اقرار الحسن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔ ان کے مطابق عمران خان خود یہ مؤقف اختیار کر چکے ہیں کہ عدالتیں آزاد نہیں اور ان سے انصاف کی توقع نہیں رکھی جا سکتی، ایسی صورت میں اگر کسی عدالت سے انصاف مل بھی جاتا ہے تو اسے کسی دباؤ یا ڈیل کا نتیجہ ہی سمجھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ بات واضح ہوتی جا رہی ہے کہ کسی ڈیل کے بغیر عمران خان کی رہائی ممکن نہیں، لیکن اگر عمران خان باہر آتے ہیں تو یہ تاثر مضبوط ہوگا کہ وہ کسی مفاہمت کے نتیجے میں رہا ہوئے ہیں، جس کا سیاسی نقصان خود پی ٹی آئی کو ہو سکتا ہے۔

اقرار الحسن کے مطابق عمران خان اس وقت اپنے ہی بنائے گئے سوشل میڈیا بیانیے کے دباؤ میں ہیں اور انہیں معلوم ہے کہ اگر وہ ڈیل کے ذریعے باہر آتے ہیں تو انہی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا، اسی لیے ان کے پاس جیل میں رہنے کے سوا کوئی آپشن نظر نہیں آتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیسا کہ صحافی عمران ریاض نے حال ہی میں ذکر کیا، بانی پی ٹی آئی کی ذاتی خواہش ہے کہ وہ مرنے کے بعد بطور ہیرو یاد رکھے جائیں۔ اقرار الحسن کے مطابق یہ ہر انسان کی فطری خواہش ہوتی ہے، تاہم بدقسمتی سے یہی ذاتی خواہش اس وقت پاکستان کے مسائل میں مزید اضافے کا سبب بن رہی ہے۔

TV anchor and journalist Iqrar ul Hassan says Imran Khan is a boomer, it’s time for him to retire from politics, he’s too old now and he must step aside for the organic leadership growth.

Gen Z must realise Imran Khan is a boomer and offers no hope of change.

Iqrar ul Hassan… pic.twitter.com/2pspTfY84F

— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) January 5, 2026

 

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اقرار الحسن نے کہا کہ کہ عمران خان عمران خان کے کے مطابق کے بعد اور ان

پڑھیں:

پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت

کابینہ کمیٹی برائے متعدی امراض، ڈینگی و ڈیزاسٹر منیجمنٹ کا اجلاس لاہور میں ہوا، پنجاب کے وزرائے صحت سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے اجلاس کی صدارت مشترکہ طور پر صدارت کی۔ 

اس موقع پر پنجاب کے وزرائے صحت نے کہا کہ ڈینگی کے افزائش والے اضلاع پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، صوبے بھر میں ڈینگی کی تازہ صورتحال پر قابو پانے کیلیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ 

صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے متعلقہ افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت کی۔ انھوں نے کہا ہمیشہ دیکھا گیا ہے کہ جون جولائی میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کے مثبت نتائج سامنے آتے ہیں۔ 

خواجہ عمران نذیر نے کہا ڈینگی وائرس پر قابو پانے کے اقدامات کسی ایک محکمہ کی ذمہ داری نہیں، اقدامات کی ذمہ داری تمام اسٹیک ہولڈرز کی ہے۔ 

خواجہ عمران نے سی ای او ہیلتھ کو ضلعی انتظامیہ کیساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی۔ 

انھوں نے کہا کہ ایچ آر منیجمنٹ، والنٹیر ماڈل کو اپناتے ہوئے ڈینگی کا خاتمہ ممکن ہے، یونیورسٹی اور کالجز کے طلبہ  کو انسداد ڈینگی کی کارروائیوں میں شامل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ 

خواجہ سلمان رفیق نے کہا ڈینگی کی بوگس سرویلنس ناقابل برداشت ہے، عوام اپنےگھروں، دکانوں اور دیگر مقامات پر صفائی کویقینی بنائیں

متعلقہ مضامین

  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی
  • وفاقی کابینہ کا جعلی دواؤں کے خاتمے کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی منظوری
  • مہاجرین کی نشستوں کے مستقبل پر بڑا فیصلہ قریب، اہم پیش رفت سامنے آگئی
  • دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
  • قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان