مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کو پیکا ایکٹ کے مقدمے میں ضمانت مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
سٹی کورٹ کراچی نے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نامزد ملزم ارمغان کے خلاف غیر قانونی کال سینٹر چلانے اور پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں درخواستِ ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
سماعت کے دوران پروسیکیوشن کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزم ارمغان کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن میں مقدمہ درج ہے اور وہ غیر قانونی کال سینٹر کے ذریعے شہریوں کو دھوکہ دینے میں ملوث رہا ہے، جو پیکا ایکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
ملزم کے وکیل خرم عباس اعوان نے عدالت کو بتایا کہ تاحال ملزم کے خلاف چالان پیش نہیں کیا گیا، جبکہ تفتیشی افسر نہ تو عدالت میں پیش ہوتا ہے اور نہ ہی کوئی گواہ پیش کیا گیا ہے۔
وکیل صفائی نے مزید کہا کہ ملزم کے خلاف کوئی تحریری شکایت بھی ریکارڈ پر موجود نہیں، اس لیے مقدمہ کمزور بنیادوں پر قائم ہے۔
وکیل صفائی نے عدالت سے استدعا کی کہ ان حقائق کی روشنی میں ملزم ارمغان کی ضمانت منظور کی جائے۔
مزید پڑھیں:
جس پر عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواستِ ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو مقررہ مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ ملزم ارمغان اس سے قبل مصطفیٰ عامر قتل کیس میں بھی گرفتار ہے۔
پولیس کے مطابق مصطفیٰ عامر کو ذاتی رنجش اور مالی تنازع کے باعث قتل کیا گیا تھا، جس کے بعد تفتیش کے دوران ارمغان کا نام سامنے آیا۔
مزید پڑھیں:
اس مقدمے نے شہر میں خاصی توجہ حاصل کی تھی اور ملزم پر سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔
تاہم زیرِ سماعت مقدمہ قتل کے بجائے غیر قانونی کال سینٹر چلانے اور سائبر کرائم سے متعلق ہے، جس میں عدالت نے شواہد اور تفتیشی پیش رفت کو ناکافی قرار دیتے ہوئے ضمانت منظور کی ہے۔
قتل کیس کا ٹرائل بدستور علیحدہ طور پر جاری ہے اور اس فیصلے کا اس پر براہِ راست اطلاق نہیں ہوتا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ارمغان پیکا ایکٹ خرم عباس اعوان ضمانت قتل کیس کال سینٹر مچلکے مصطفیٰ عامر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پیکا ایکٹ خرم عباس اعوان قتل کیس کال سینٹر مچلکے مصطفی عامر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن کال سینٹر پیکا ایکٹ کیا گیا قتل کیس کے خلاف
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔