سگی بیٹی سے زیادتی ثابت، باپ کو 10 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
کراچی کی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے کورنگی صنعتی ایریا میں سگی بیٹی سے زیادتی کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم عرفان کو 10 سال قید بامشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
مزید پڑھیں: بھارت، چلتی وین میں اجتماعی زیادتی، ملزمان گرفتار، متاثرہ خاتون شدید صدمے سے دوچار
عدالت نے حکم دیا کہ جرمانے کی پوری رقم متاثرہ بچی کو بطور معاوضہ ادا کی جائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کا کوئی سابقہ کریمنل ریکارڈ موجود نہیں اور تفتیش کے دوران بعض اہم شواہد مکمل طور پر جمع نہ کیے جا سکے، جس کے باعث سزا میں کچھ نرمی برتی گئی۔
فیصلے میں عدالت نے دفاع کی اس دلیل کو مسترد کر دیا کہ جائیداد ہتھیانے کے لیے ملزم کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرایا گیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایک ماں اپنی ہی بیٹی سے متعلق ایسا سنگین اور جھوٹا الزام نہیں لگا سکتی۔
مزید پڑھیں: بھارت میں چلتی وین میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی، 2 گھنٹے بعد سڑک پر پھینک دیا گیا
استغاثہ کے مطابق یہ واقعہ ستمبر 2023 میں کورنگی کے علاقے میں پیش آیا تھا، جس پر ملزم کے خلاف کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔ عدالت نے شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے سزا سنائی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی زیادتی سٹی کورٹ کراچی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی زیادتی سٹی کورٹ کراچی عدالت نے
پڑھیں:
موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔