کراچی:

جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے مائی کلاچی مین ہول سے 4 لاشیں ملنے سے متعلق مقدمہ میں ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت کے روبرو مائی کلاچی مین ہول سے 4 لاشیں ملنے سے متعلق مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزم مسرور حسین کو عدالت میں پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم سے آلہ قتل برآمد کرنا ہے۔ مزید تفتیش کرکے قتل کے پیچھے اصل حقائق سامنے لانے ہیں۔ دو جنوری کو خالی مین ہول سے 4 لاشیں برامد ہوئی تھیں۔

مقتولین میں انیلا، کشور زہرہ حسنین اور ذوالقرنین شامل تھے۔ عدالت نے ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزم کیخلاف الزام سنگین نوعیت کا ہے لہذا اس کا جسمانی ریمانڈ دیا جاتا ہے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ثابت ہوا کہ مقتولین کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف تھانہ ڈاکس میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مین ہول سے 4 لاشیں پولیس کے

پڑھیں:

مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 

گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق  گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد کچہری میں سموسے کیساتھ چٹنی نہ ملنے پر ہنگامہ
  • کراچی: کیماڑی سے اغواء 7 سالہ بچی کیساتھ قتل سے پہلے زیادتی کی تصدیق
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک