وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاست کا اصل مقصد عوام کی خدمت ہے اور حکومت بلاتفریق عوامی فلاح پر یقین رکھتی ہے، ذہین بچوں کے لیے ہونہار اسکالرشپ پروگرام جاری ہے۔ مزید ایک لاکھ بچوں کو بائیکس اور لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔

نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب میں سفارش کے کلچر کو ختم کردیا گیا، اور عوام کے ٹیکس سے حاصل ہونے والے فنڈز کو شفاف طریقے سے خرچ کیا جا رہا ہے۔ صوبے میں تقرریاں مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں۔

پنجاب کے عوام کا ایک ایک پیسہ پوری دیانت داری کے ساتھ پنجاب کے عوام پر ہی خرچ ہو رہا ہے۔ ورنہ یہی وزیراعلیٰ ہاؤس چند سال پہلے جوڑ توڑ کا اڈا بنا ہوا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز pic.

twitter.com/dkUbZsJrwB

— WE News (@WENewsPk) January 5, 2026

مزید پڑھیں: مریم نواز کی مؤثر حکمت عملی، کاشتکار ’مڈل مین‘ کے مالی دباؤ سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب

انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے طلبہ پنجاب میں ہمارے مہمان ہیں۔ یہاں کے تعلیمی ادارے ہر صوبے کے بچوں کے لیے کھلے ہیں اور پنجاب کے دروازے دوسرے صوبوں کے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔

وزیراعلیٰ نے جرائم کی روک تھام اور خواتین کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے بتایا کہ سیف سٹی منصوبے کے دائرہ کار کو پورے پنجاب میں بڑھایا جا رہا ہے، غریب اور مستحق افراد کے لیے 1 لاکھ 25 ہزار گھر بنائے جا رہے ہیں اور 5 سال میں پانچ لاکھ لوگوں کو رہائش فراہم کی جائے گی۔ جبکہ مفت ادویات بھی گھر گھر پہنچائی جا رہی ہیں۔

مریم نواز نے صحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں کیے گئے اقدامات کا ذکر بھی کیا۔

انہوں نے کہاکہ سرگودھا میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال قائم ہو چکا ہے، ستھرا پنجاب پروگرام کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے اور لاہور کی سڑکوں پر الیکٹرک بسیں چل رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گرین بسوں کا کرایہ صرف 20 روپے ہے، پورے لاہور میں فری وائی فائی فراہم کی جا رہی ہے اور صوبے میں ہر ضلع میں بس اسٹیشنز اور دل کے امراض کے اسپتال بنائے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے اسپیشل بچوں کے لیے کیے گئے اقدامات بھی بیان کیے۔ انہوں نے کہاکہ اب تک 30 ہزار سرجریز ہو چکی ہیں اور ہر شہر میں خصوصی بچوں کے لیے سینٹر آف ایکسی لینس قائم کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں 20 ہزار کلومیٹر سڑکیں تعمیر ہو رہی ہیں، ایک سال میں کسی شہر میں ڈرینیج کا مسئلہ باقی نہیں رہے گا، ایئر ایمبولینس سروس شروع کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: مریم نواز نے پنجاب کو گلدستہ بنا دیا، پختونخوا کی بہو ہونا عوام کی خوش قسمتی ہے، کیپٹن صفدر

انہوں نے کہاکہ ذہین بچوں کے لیے ہونہار اسکالرشپ پروگرام بھی جاری ہے۔ مزید ایک لاکھ بچوں کو بائیکس اور لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے اور غریب و مستحق افراد کے لیے جلد نئی ہیلپ لائن کا آغاز کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ غریب و مستحق افراد کے لیے جلد نئی ہیلپ لائن کا آغاز کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews سفارشی کلچر ختم مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سفارشی کلچر ختم مریم نواز وی نیوز انہوں نے کہاکہ بچوں کے لیے مریم نواز فراہم کی رہی ہیں رہا ہے

پڑھیں:

ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر

ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔

پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا