پاکستانیوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی، حقوق سے آگاہی ترجیح ہے: سید مصطفی ربانی
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
پاکستانیوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی، حقوق سے آگاہی ترجیح ہے: سید مصطفی ربانی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 January, 2026 سب نیوز
جدہ (خالد نواز چیمہ)پاکستان کے نئے قونصل جنرل سید مصطفی ربانی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو معیاری قونصلی سہولیات کی فراہمی، سعودی قوانین اور اپنے حقوق سے مکمل آگاہی دینا ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قونصلیٹ کو ایک شفاف، مثر اور عوام دوست ادارہ بنایا جائے گا، جس میں میڈیا کا کردار نہایت اہم ہے۔ یہ بات انہوں نے جدہ میں پاکستان جرنلسٹس فورم سے وابستہ صحافیوں سے تعارفی ملاقات کے دوران کہی۔ قونصل جنرل نے کہا کہ صحافی برادری کمیونٹی کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کی مشاورت سے کم وقت میں بہتر اور مثبت نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جدہ اور مغربی ریجن میں مقیم پاکستانیوں کو جلد ایک جدید، باوقار اور وسیع نئی قونصلیٹ عمارت فراہم کی جا رہی ہے، جس کی تکمیل سابقہ قونصل جنرل اور وزارتِ خارجہ و وزارتِ خزانہ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ نئی عمارت میں منتقلی کے باعث دو سرکاری تعطیلات سمیت مجموعی طور پر پانچ روز تک پاسپورٹ اور نادرا کی خدمات عارضی طور پر معطل رہیں گی،
تاہم ہنگامی سفری دستاویزات اور اموات کے سرٹیفکیٹس کی سہولت بدستور جاری رہے گی۔قونصل جنرل نے سعودی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات، خصوصا آم اور کینو کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آئندہ نمائشوں کا انعقاد فصلوں کے سیزن کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں باہمی تعاون، رابطوں کے فروغ اور پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب حکومت کا نفرت پھیلانے والوں کیلئے حکومتی مراعات پر مکمل پابندی کا فیصلہ پنجاب حکومت کا نفرت پھیلانے والوں کیلئے حکومتی مراعات پر مکمل پابندی کا فیصلہ بدترین حالات: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ماسکو جانے کا پلان تیار کرلیا پی ٹی آئی ارکان کے اسپیکر سے رابطے کی خبروں میں صداقت نہیں، عامر ڈوگر بھارت کو ایک اور دھچکا، بنگلادیش نے آئی پی ایل کی ٹیلی کاسٹ پر پابندی لگا دی روسی تیل کی خریداری پر ٹرمپ کی بھارت کو ٹیرف بڑھانے کی دھمکی اچھی گورننس سے بڑھ کر کوئی سیاست نہیں، صوبوں میں تفریق نہیں کی: مریم نوازCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستانیوں کو
پڑھیں:
پاکستانیوں کیلئے سری لنکا نے ویزا فیس ختم کر دی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سری لنکا نے پاکستانی شہریوں کیلئے اہم سہولت کا اعلان کرتے ہوئے ویزا فیس مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
سری لنکا کے قونصل جنرل سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کیلئے ویزا فیس ختم کر دی، اور آن لائن ویزا درخواستوں پر عموماً 48 گھنٹوں کے اندر فیصلہ کر لیا جاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سال 2026 کے دوران تقریباً 30 ہزار پاکستانی سیاحوں کی سری لنکا آمد متوقع ہے، جبکہ گزشتہ برس یہ تعداد 20 ہزار کے قریب تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ویزا فیس کے خاتمے کے بعد نہ صرف سیاحتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے بلکہ پاکستانی جوڑے بھی اپنی شادی کی تقریبات کیلئے سری لنکا کا رخ کر رہے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط مزید مضبوط ہو رہے ہیں
قونصل جنرل نے تعلیمی تعاون پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے 100 سری لنکن طلبہ کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں اسکالرشپس فراہم کی ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعلقات کے فروغ کی ایک اہم مثال ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2005 میں آزاد تجارتی معاہدہ (فری ٹریڈ ایگریمنٹ) طے پایا تھا، تاہم اب بھی بعض تجارتی رکاوٹیں موجود ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دوطرفہ تجارت کے حجم میں مزید اضافہ کیا جا سکے۔
سنجیوا پٹیوالا کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دفاعی تعلقات بھی انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ویزا فیس کے خاتمے سے سیاحت، تجارت اور ثقافتی روابط کو نئی تقویت ملنے کا امکان ہے، جس سے دونوں دوست ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
مزید پڑھیں۔’حکومت مان گئی‘ پٹرول ڈیلرز نے 15 روز کے لیے ملک گیر ہڑتال کی کال واپس لے لی