عامر خان اپنی نقالی پر سنیل گروور کے گرویدہ ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بھی اُس وقت حیران رہ گئے جب بھارت کے معروف کامیڈین سنیل گروور نے ان کا روپ دھار کر ایسی جاندار پرفارمنس پیش کی کہ دیکھنے والے ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے۔
سنیل گروور کی یہ نقالی نہ صرف سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی بلکہ خود عامر خان کی توجہ بھی حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
حال ہی میں سنیل گروور نے دی گریٹ انڈین کپل شو میں شرکت کی، جہاں وہ عامر خان کے مخصوص انداز میں اسٹیج پر نمودار ہوئے۔ اس قسط میں کارتک آریان اور اننیا پانڈے مہمان تھے، جبکہ سنیل گروور نے عامر خان کے حلیے میں آ کر ان کے بولنے کے انداز، باڈی لینگویج اور یہاں تک کہ چلنے کے انداز تک کی ایسی نقل کی کہ لمحہ بھر کو اصل اور نقل میں فرق کرنا مشکل ہو گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو صارفین نے خوب سراہا اور اسے سنیل گروور کی بہترین پرفارمنس قرار دیا۔ تاہم سب سے دلچسپ ردِعمل خود عامر خان کی جانب سے سامنے آیا، جنہوں نے اس نقالی کو غیر معمولی اور شاندار قرار دیا۔
عامر خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ اس پرفارمنس کو محض مِمکری نہیں کہیں گے کیونکہ اداکاری اتنی حقیقی تھی کہ انہیں یوں لگا جیسے وہ خود کو دیکھ رہے ہوں۔ ان کے مطابق یہ محض نقل نہیں بلکہ ایک مکمل کردار نگاری تھی۔
عامر خان نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے ابھی تک اس شو کا صرف ایک مختصر کلپ دیکھا ہے، مگر وہ پورا ایپی سوڈ دیکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ مسٹر پرفیکشنسٹ کے بقول، کلپ دیکھ کر وہ اتنا ہنسے کہ کچھ لمحوں کے لیے سانس لینا بھی مشکل ہوگیا تھا۔
سنیل گروور کی یہ پرفارمنس ایک بار پھر ثابت کرتی ہے کہ وہ نہ صرف ایک کامیڈین ہیں بلکہ کردار میں ڈھل جانے کا ہنر بھی بخوبی جانتے ہیں، جس کی داد خود عامر خان جیسے فنکار بھی دینے پر مجبور ہوگئے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل سنیل گروور
پڑھیں:
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی بطور فور سٹار جنرل ترقی، کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ مقرر
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔وزیراعظم دفتر کے مطابق وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی، لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ مقرر کر دیا گیا، وہ چیف آف جنرل سٹاف کے طور پر ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل عامر رضا، ہلال امتیاز ملٹری، ستارہ بسالت کو ان کی ترقی اور تقرری پر مبارکباد دی اور اس اہم ذمہ داری کی انجام دہی کیلئے جنرل عامر رضا کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔جنرل عامر رضا نے 1988 میں کمیشن پاس کیا، انہوں نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے گریجویشن کی، اس کے علاوہ وہ یونیورسٹی آف نوٹنگھم سے بین الاقوامی تعلقات کی ڈگری بھی حاصل کر چکے ہیں۔جنرل عامر رضا کو جنوری 2025 میں چیف آف جنرل سٹاف جی ایچ کیو تعینات کیا گیا تھا، اس کے علاوہ وہ کور کمانڈر لاہور اور چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان آرمی، ایئرفورس اور نیوی (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری کے بعد کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا عہدہ متعارف کرایا گیا، اسی قانون سازی کے تحت فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر کیا گیا۔نیا کمان ڈھانچہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) کے عہدے کے خاتمے کے بعد تشکیل دیا گیا، جنرل شمشاد مرزا اس عہدے پر خدمات انجام دینے والے آخری افسر تھے، جن کے بعد یہ منصب ختم کر دیا گیا۔ترمیم شدہ قانون کے مطابق وزیراعظم کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ پاک فوج کے حاضر سروس جنرلز میں سے کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ کا تقرر کریں، یہ تقرری چیف آف آرمی سٹاف کی سفارش پر تین سالہ مدت کے لیے کی جائے گی، جبکہ چیف آف آرمی سٹاف ہی چیف آف ڈیفنس فورسز کا منصب سنبھالیں گے۔