گلگت بلتستان کی نگران کابینہ کی حلف برداری تقریب کل گورنر ہاؤس میں ہو گی
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
نگران وزراء سے سپیکر جی بی اسمبلی حلف لے لیں گے جو گورنر کی جانب سے تقریب کی صدارت کرینگے۔ حلف برداری کی تقریب کل دن 11 بجے ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نگران وزراء کی حلف برداری تقریب کل منگل کے روز گورنر ہاوس میں ہو گی۔ حکومت گلگت بلتستان نے نگران وزراء کے حلف برداری کی تقریب کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ نگران وزراء سے سپیکر جی بی اسمبلی حلف لے لیں گے جو گورنر کی جانب سے تقریب کی صدارت کرینگے۔ حلف برداری کی تقریب کل دن 11 بجے ہو گی۔ یاد رہے کہ ایک ماہ کی تاخیر کے بعد جی بی کی نگران کابینہ کا اعلان کیا گیا تھا۔ کابینہ میں 12 وزیر اور 2 مشیر لیے گئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نگران وزراء حلف برداری تقریب کل
پڑھیں:
صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو سٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔