سوئٹزرلینڈ(ویب ڈیسک)سوئس حکومت نے میں موجود وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کے قریبی ساتھیوں کے تمام ممکنہ اثاثے فوری طور پر منجمد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سوئس وفاقی کونسل نے ایک بیان میں کہا کہ اس فیصلے کا مقصد اثاثوں کے ممکنہ انخلا کو روکنا ہے۔ امریکی کارروائی میں مادورو کی سیکیورٹی ٹیم کا بڑا حصہ ہلاک ہوا، وینزویلا کا دعویٰ

بیان میں واضح کیا گیا کہ اگر آئندہ قانونی کارروائیوں کے دوران یہ ثابت ہوا کہ یہ رقوم غیر قانونی ذرائع سے حاصل کی گئی تھیں تو سوئٹزرلینڈ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرے گا کہ یہ اثاثے وینزویلا کے عوام کے مفاد میں استعمال ہوں۔سوئس حکومت کے مطابق یہ اقدام احتیاطی بنیادوں پر اٹھایا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ مالی بدعنوانی کے نتائج سے نمٹا جا سکے۔

مبصرین کے مطابق یہ فیصلہ وینزویلا کے گرد بڑھتے ہوئے بین الاقوامی دباؤ اور حالیہ امریکی کارروائیوں کے تناظر میں نہایت اہم سمجھا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ 3 جنوری کو امریکا نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو ایک فوجی کارروائی کے دوران حراست میں لے کر نیو یارک منتقل کر دیا تھا، جہاں وہ منشیات سے متعلق الزامات پر عدالت میں پیش ہوں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ اس وقت وینزویلا کی صورتحال پر مکمل کنٹرول رکھتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وکالت شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 50 سال بعد زندگی گزارنے کے بعد راولپنڈی بار نے میری ممبر شپ بحال کر دی. 50 سال بعد بار کا تاحیات ممبر بن گیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ سچائی، قانون اور ملک کی بہتری کے لئے کام کروں. غریب آدمی کے لئے قانونی، عملی اور عملی خدمت کروں گا۔

واضح رہے شیخ رشید نے سردار رزاق چیمبر کے ذریعے ڈسٹرکٹ بار روالپنؔڈی میں اپنی رکنیت بحالی کی درخواست دائر کر دی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے جوہری پروگرام پر انتہائی ٹیکنیکل مذاکرات میں مہینے لگ سکتے ہیں، امریکی وزیرخارجہ
  • اے جی پی آر کا کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان
  • آبنائے ہرمز بحالی پر بھی ایران سے پابندیاں نہیں ہٹائینگے: مارکوروبیو
  • ایران سے مذاکرات کے امکانات روشن ہیں، معاہدے کا حتمی نہیں کہہ سکتے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو
  • پاکستان میں ڈالر مستحکم، پاؤنڈ اور یورو سمیت بڑی کرنسیوں کے تازہ ریٹس جاری
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی حملوں پر برہم، نیتن یاہو کو سخت پیغام
  • بحرین نے اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر سے روک دیا
  • شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان
  • امریکا ایران غیر یقینی صورتحال: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار
  • امریکی کانگریس میں اہم بل، اسرائیل کو امریکی دفاعی ٹیکنالوجی تک غیرمعمولی رسائی ملنے کا امکان