اپنے ایک بیان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ پاکستانی میڈیا سے اپیل ہے کہ مستند اور مصدقہ ذرائع پر انحصار کریں اور احتیاط برتیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں جمہوری اسلامی ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر کیخلاف الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، دشمن جعلی خبریں پھیلا رہا ہے۔ رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے حوالے سے دشمن کی جانب سے حالیہ دنوں میں خبریں زیر گردش تھیں کہ وہ ملک چھوڑ کر جانے کے حوالے سے منصوبہ بندی کر رہے ہیں، تاہم اب ایرانی سفیر نے ان خبروں کو نہ صرف گمراہ کن قرار دیا ہے، بلکہ اسے دشمن کی سازش سے تعبیر کیا ہے۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ دشمن ایک بار پھر جھوٹی اور جعلی خبروں کے ذریعے پروپیگنڈا کر رہا ہے، الزامات دشمن کی میدان جنگ میں ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ 12 روزہ جنگ میں ایرانی افواج نے بہادری اور عزم کے ساتھ وطن کا دفاع کیا، ایرانی فوجی اور کمانڈر وطن کے دفاع میں شہید ہوئے اور تاریخ کا حصہ بن گئے۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ سپریم لیڈر مسلح افواج کے سپریم کمانڈر اور قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، غلط معلومات اور ڈیجیٹل دہشتگردی سے اجتناب پیشہ ورانہ ذمہ داری ہے۔ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ پاکستانی میڈیا سے اپیل ہے کہ مستند اور مصدقہ ذرائع پر انحصار کریں اور احتیاط برتیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سفیر رضا امیری مقدم ایرانی سفیر نے کہا کہ

پڑھیں:

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری

سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی  لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے  مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی


 

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • مزہ کرکرا: اے آئی سے بنے جعلی جانوروں نے اصلی ویڈیوز بھی مشکوک بنادیں
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟