آیت اللہ خامنہ ای حیدر کرار کے حقیقی فرزند ہیں بھاگنے والے نہیں، دشمن کو بھگانے والے ہیں، علامہ قاضی نادر حسین علوی
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
ملتان سے جاری بیان میں علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ سید علی خامنہ ای حیدر کرار کے حقیقی فرزند ہیں دشمن کے مقابلے مرد میدان رہنے کا اور اُسے شکست دینے کا ہنر جانتے ہیں، دشمن اپنے پروپیگنڈے میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے صیہونی میڈیا کی جانب سے رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے کو اُن کی شکست اور بوکھلاہٹ قرار دیا، ملتان سے جاری بیان میں علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ سید علی خامنہ ای حیدر کرار کے حقیقی فرزند ہیں دشمن کے مقابلے مرد میدان رہنے کا اور اُسے شکست دینے کا ہنر جانتے ہیں، دشمن اپنے پروپیگنڈے میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ جنگ میں بھاگ جانا دشمن کی پرانی عادت ہے، دشمن نے ایران کے ساتھ جنگ کر کے دیکھ لیا کون بھاگا اور کون میدان میں رہا، اُنہوں نے پاکستانی میڈیا میں چلنے والے صیہونی میڈیا کے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کے آلہ کار بننے کی بجائے حقائق کو دکھائیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔