2025ء میں مجموعی طور پر 672 آپریشنز کیے‘رینجرز
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز (سندھ) نے سال 2025 کے دوران دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، اغوائبرائے تاوان، بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے امن و امان کے قیام میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ سندھ رینجرز نے سال بھر میں دہشت گردی اور سنگین جرائم کے خلاف مجموعی طور پر 672 آپریشنز کیے، جن کے دوران 227 ہائی پروفائل ملزمان کو گرفتار کر کے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے حوالے کیا گیا۔ترجمان پاکستان رینجرز (سندھ) کے مطابق پولیس کیساتھ مشترکہ کارروائیوں کے تحت کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف 58 آپریشنز کیے گئے، جن کے نتیجے میں کچے کے علاقوں سے 146 خطرناک ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح سال 2025 کے دوران ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مجموعی طور پر 3413 آپریشنز عمل میں لائے گئے۔ترجمان کے مطابق اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کے دوران 8 ارب روپے سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء برآمد کی گئیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر گوجرانوالہ زون نے پاسپورٹ دفاتر کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گوجرانوالہ سرکل سے 7، گجرات سے 3 اور سیالکوٹ سے 5 ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا جو شہریوں سے جلد پاسپورٹ بنوانے کے نام پر رقم بٹورتے تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں پاسپورٹ دفاتر کے بعض اہلکاروں کی ملی بھگت کے شواہد بھی ملے۔ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔