Jasarat News:
2026-07-23@23:53:18 GMT

یورپی یونین کے کاربن قوانین برآمدات کے لیے سنگین خطرہ

اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260106-05-6
کراچی(کامرس رپورٹر) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، ایف پی سی سی آئی کی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے سربراہ اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری ملکی معیشت کے لیے نہایت ضروری ہے تاکہ صارفین کو اچھی سروس اور سستی بجلی مل سکے، یورپی یونین کے نئے کاربن قوانین ملکی و کراچی کی برآمدات کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔کاروباری برادری سے گفتگوکرتے ہوئے میاں زاہد حسین نے کہا کہ حکومت کی نجکاری پالیسی معاشی استحکام کی جانب درست قدم ہے تاہم اس میں تاخیر سے ملکی معیشت مسلسل جمود کا شکار ہے۔ انہوں نے نجکاری کمیشن کی جانب سے منافع بخش بجلی تقسیم کار اداروں آئیسکو، فیسکواورگیپکو کے لیے اس ماہ اظہارِدلچسپی (EOIs) جاری کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اورکہا کہ اس اقدام سے قومی خزانے کوپہنچنے والے بھاری نقصانات کا سلسلہ بند ہوسکے گا۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاروں، خصوصاً رائفیسن انویسٹمنٹ کے مشورے سے ترکی کے کنسورشیم کی دلچسپی، پاکستان میں سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے سائنڈک میٹلز، پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن اورنیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ کونجکاری کی فہرست میں شامل کرنے کوبھی ایک دانشمندانہ فیصلہ قراردیا جوان اداروں کی اصل صلاحیت کواجاگرکرے گا۔میاں زاہد حسین نے خبردارکیا کہ اگربرآمدی شعبہ یورپی یونین کے کاربن بارڈرایڈجسٹمنٹ میکنزم کے تحت نافذ ہونے والے نئے اورحتمی نظام سے خود کو بروقت ہم آہنگ نہ کرسکا تونجکاری کے یہ تمام فوائد زائل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کاربن بارڈرایڈجسٹمنٹ میکنزم نظام یکم جنوری 2026 سے باضابطہ طورپرنافذ ہوچکا ہے۔میاں زاہد حسین کے مطابق کراچی کے برآمد کنندگان اس وقت فوری بحران کا شکارہیں کیونکہ یورپی خریدارپاکستانی سپلائرزسے عملی طورپر’’کاربن پاسپورٹ‘‘ کا مطالبہ کررہے ہیں تاکہ مستقبل میں کاربن ٹیکس سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کورنگی اورسائٹ جیسے صنعتی علاقوں میں موجود یونٹس زیادہ متاثرہوں گے کیونکہ وہاں فرنس آئل کا استعمال کیا جاتا ہے، جنہیں یورپی قوانین کے تحت زیادہ کاربن شدت والا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میاں زاہد حسین نے انہوں نے نے کہا کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ