Jasarat News:
2026-07-24@07:43:53 GMT

2 ارب ڈالر کی روف ٹاپ سولر سرمایہ کاری خطرے میں پڑگئی

اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260106-05-8
کراچی (کامرس رپورٹر) ایف پی سی سی آئی– انرجی اپڈیٹ سیمینار میں نیٹ میٹرنگ اصلاحات اور صارفین کے اعتماد پر ثاقب فیاض مگوں، فیضان علی شاہ، وقاص موسی، نعیم قریشی و دیگر کا خطاب ۔ پاکستان کی وسیع صاف توانائی، بالخصوص شمسی توانائی سے فوری فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا تاکہ تیز رفتار صنعتی ترقی کو فروغ دیا جا سکے، صنعتوں کو سستی بجلی فراہم کی جا سکے، دور دراز اور آف گرڈ دیہی علاقوں کو توانائی مہیا کی جا سکے اور ساتھ ہی عام صارفین کو درپیش بجلی کے مسائل میں کمی لائی جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار حکومت کی جانب سے نیٹ میٹرنگ اور روف ٹاپ سولر پالیسی میں مجوزہ تبدیلیوں اور اس کے نتیجے میں صنعت و صارفین کو لاحق سنگین خدشات کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی سیمینار میں کیا گیا۔ یہ سیمینار فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) نے انرجی اپڈیٹ کے اشتراک سے منعقد کیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی مثال پر عمل کرتے ہوئے اپنی قابلِ تجدید توانائی کے غیر استعمال شدہ وسائل سے مکمل فائدہ اٹھانا ہوگا، تاکہ مہنگی بجلی سے تنگ صنعتوں اور صارفین کو ریلیف دیا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ وافر مقامی صاف توانائی کی موجودگی کے باوجود اگر صنعتیں مہنگی بجلی کے باعث بند ہوتی رہیں تو یہ ملکی صنعتی بنیاد کے لیے نہایت نقصان دہ ثابت ہوگا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی کی قیمتوں کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے۔ حکومتی مؤقف پیش کرتے ہوئے پاور ڈویژن کے وفاقی مشیر فائزن علی شاہ نے شرکاء کو یقین دلایا کہ نیٹ میٹرنگ نظام میں مجوزہ تبدیلیوں کا مقصد پاکستان میں قابلِ تجدید توانائی کے فروغ کو روکنا نہیں بلکہ بجلی کے ٹیرف سسٹم میں موجود بعض مالی بے ضابطگیوں کی اصلاح ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس امر سے آگاہ ہے کہ صاحبِ استطاعت طبقے کی جانب سے روف ٹاپ سولر کی تیزی سے تنصیب کا بوجھ ان صارفین پر نہیں پڑنا چاہیے جو ایسے نظام لگانے کی سکت نہیں رکھتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجوزہ ترامیم عالمی بہترین طریقہ کار کے مطابق ہیں، جہاں ترقی یافتہ ممالک نے اپنے قومی صاف توانائی اہداف حاصل کرنے کے بعد بتدریج مالی مراعات واپس لی ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان میں نیٹ میٹرنگ کا آغاز ایک دہائی قبل اس وقت کیا گیا تھا جب بجلی کی شدید قلت تھی اور قابلِ تجدید توانائی کا استعمال نہ ہونے کے برابر تھا، تاہم اب پاکستان اپنی بجلی کی ضروریات کا تقریباً 55 فیصد قابلِ تجدید ذرائع سے پورا کر رہا ہے اور بجلی کی قلت کا مسئلہ بڑی حد تک حل ہو چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت کا ہدف ہے کہ 2035 تک پاکستان کی 90 فیصد سے زائد بجلی کی ضروریات قابلِ تجدید توانائی سے پوری کی جائیں۔ علاقائی موازنہ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کی سالانہ توانائی طلب 1,695 ٹیرا واٹ آور، نیدرلینڈز کی 111 ٹیرا واٹ آور اور متحدہ عرب امارات کی 183 ٹیرا واٹ آور ہے، جبکہ رقبے میں بڑا ہونے کے باوجود پاکستان کی توانائی طلب محض 100 ٹیرا واٹ آور کے لگ بھگ ہے۔

ایف پی سی سی آئی–انرجی اپڈیٹ سیمینار میں شرکاء کا گروپ

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تجدید توانائی ٹیرا واٹ ا ور نیٹ میٹرنگ کرتے ہوئے انہوں نے بجلی کی کہا کہ جا سکے

پڑھیں:

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ  وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ پیٹرولیم کی بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات
  • عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے