Jasarat News:
2026-06-02@23:58:43 GMT

چاہتے ہیں طالبات باکردار شہری بن کر ابھریں‘ حمیر اطارق

اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (نمائندہ جسارت)حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان، ضلع جنوبی لاہور کے تحت ’’زی کنیکٹ‘‘ پروگرام کے سلسلے میں اسپورٹس گالا 2025 ء کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ اس اسپورٹس گالا میں دی پنجاب اسکول سمیت مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کے دوران طالبات کے لیے صحت مند، دلچسپ اور متنوع کھیلوں کے مقابلہ جات منعقد کیے گئے، جن میں شرکا نے غیرمعمولی جوش و خروش اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔اسپورٹس گالا 2025ء کی مہمان خصوصی سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق اور ڈپٹی سیکرٹری و ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید تھیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ اسپورٹس گالا پروگرام کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو مثبت، متحرک اور بامقصد سرگرمیوں سے جوڑنا ہے۔ کھیل صرف جسمانی صحت ہی کا ذریعہ نہیں بلکہ یہ نظم و ضبط، ٹیم ورک، خوداعتمادی اور قائدانہ صلاحیتوں کو پروان چڑھاتے ہیں۔ ایک صحت مند جسم ہی صحت مند سوچ اور مضبوط کردار کی بنیاد بنتا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری طالبات ہر میدان میں متوازن، بااعتماد اور باکردار شہری بن کر ابھریں اور اسپورٹس اس سفر کا ایک ناگزیر حصہ ہیں۔ڈپٹی سیکرٹری و ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید نے کہا کہ جے آئی یوتھ کے پلیٹ فارم کے ذریعے ہم نوجوانوں کو صحت مند تفریح، مثبت مقابلے اور تعمیری سوچ کی جانب راغب کر رہے ہیں۔ اسپورٹس گالا جیسے پروگرام طالبات کو منفی رجحانات سے محفوظ رکھتے ہوئے ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔تقریب کے دوران مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے، جن میں طالبات نے بھرپور دلچسپی اور مہارت کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مہمانانِ خصوصی ڈاکٹر حمیرا طارق اور ثمینہ سعید نے مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ علاوہ ازیں قرعہ اندازی کے ذریعے ایک خوش نصیب طالبہ کو اسکوٹی کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسپورٹس گالا

پڑھیں:

علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی

ملاقات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد، موجودہ حالات میں قومی و ملی ذمہ داریوں اور پروگرام کی تیاری و اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مزید برآں علامہ سید جواد نقوی نے 13 جون مینارِ پاکستان ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ میں شرکت اور تعاون کی دعوت بھی پیش کی اور اس پروگرام کو ملتِ اسلامیہ کے اتحاد، بیداری اور استقامت کا اہم ذریعہ قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ اور اتحاد امت فورم کے رہنما علامہ سید جواد نقوی نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی صاحب سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت و تسلیت، فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔ علامہ سید جواد نقوی نے علامہ سید ساجد علی نقوی کیساتھ 13 جون کو مینارِ پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والی ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ کے حوالے سے بھی  گفتگو کی۔ ملاقات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد، موجودہ حالات میں قومی و ملی ذمہ داریوں اور پروگرام کی تیاری و اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مزید برآں علامہ سید جواد نقوی نے 13 جون مینارِ پاکستان ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ میں شرکت اور تعاون کی دعوت بھی پیش کی اور اس پروگرام کو ملتِ اسلامیہ کے اتحاد، بیداری اور استقامت کا اہم ذریعہ قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے جوہری پروگرام پر انتہائی ٹیکنیکل مذاکرات میں مہینے لگ سکتے ہیں، امریکی وزیرخارجہ
  • اٹلی میں چار پاکستانی زرعی مزدوروں کا قتل، دو پاکستانی شہری گرفتار
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
  • علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
  • 5 جون تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں آندھی، شدید ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری