data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماءپاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے وینزویلا میں امریکی مداخلت اور مختلف ممالک کو دی جانے والی دھمکیوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات نہ صرف وینزویلا بلکہ دنیا کے دیگر آزاد ممالک کی خودمختاری کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے وینزویلا پر اقتصادی پابندیاں، سیاسی دبا¶ اور بالواسطہ مداخلت کے ساتھ
ساتھ مختلف ممالک کو طاقت کے استعمال اور معاشی پابندیوں کی دھمکیاں دینا اقوامِ متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قوانین اور عالمی اخلاقیات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ عالمی طاقتوں کی جانب سے کمزور ممالک کو ڈرانا، ان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنا اور حکومتوں کی تبدیلی کی کوششیں کرنا عالمی امن و سلامتی کو براہِ راست خطرے میں ڈال رہا ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب طاقتور ریاستیں اقوامِ متحدہ کے اصولوں کو روند رہی ہوں تو سلامتی کونسل اور عالمی ادارے خاموش کیوں ہیں؟انہوں نے مزید کہا کہ وینزویلا کے عوام آج شدید معاشی دبا¶ اور انسانی بحران کا شکار ہیں، جبکہ دیگر ممالک بھی امریکی دبا¶ اور دھمکیوں کے باعث خوف اور عدم استحکام کی فضا میں جی رہے ہیں۔ یہ صورتحال عالمی ضمیر کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے مطالبہ کیا کہ اقوامِ متحدہ کو دوہرے معیار ترک کرتے ہوئے ہر اس ملک کے خلاف موثر اور غیرجانبدارانہ کارروائی کرنی چاہیے جو اس کے چارٹر کی خلاف ورزی کرے، چاہے وہ کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو، تاکہ عالمی امن اور خودمختاری کا حقیقی تحفظ ممکن ہو سکے۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک