ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
ویب ڈیسک: پاکستان میں 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کی بھارتی تسلط و ظلم کیخلاف لازوال جدوجہد آزادی اور قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئےر ملک بھر میں ریلیاں، واکس، سیمینارز اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ قومی یکجہتی کی علامت کے طور پر مختلف مقامات پر انسانی زنجیریں بھی بنائی جائیں گی۔
وہ غذائیں جو آپ کو صحت مند رکھتی ہیں
حکومت نے ریاستی اداروں اور میڈیا کو ہدایت کی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو مؤثر انداز میں اجاگر کریں اور قومی و بین الاقوامی سطح پر آگاہی بڑھائیں۔ ٹیلی ویژن اور ریڈیو پر خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے جن میں تنازع کے تاریخی پس منظر اور موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالی جائے گی۔
یومِ کشمیر کے پُرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے بڑے شہروں میں سکیورٹی انتظامات سخت کیے جانے کا امکان ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے ریلیوں اور عوامی اجتماعات کے دوران الرٹ رہیں گے۔
پاکستان کبڈی فیڈریشن کی ڈسپلنری کمیٹی نے عبیداللہ راجپوت کو طلب کرلیا
سیاسی اور مذہبی رہنما تقریبات سے خطاب کریں گے اور اس بات کا اعادہ کریں گے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :