لیجنڈری گلوکار مہدی حسن کے صاحبزادے انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
لیجنڈری غزل گائیک مہدی حسن کے صاحبزادے سجاد مہدی دل کے دورے کے باعث انتقال کر گئے۔
ذرائع کے مطابق سجاد مہدی کچھ عرصے سےدل کے عارضے میں مبتلا تھے اور اچانک سینے میں درد کی شکایت پر انہیں اسپتال لے جایا گیا تاہم طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ ان کا انتقال ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوا۔
سجاد مہدی پنجاب پولیس میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان کی نماز جنازہ ظہر کی نماز کے بعد پی آئی اے کالونی لاہور میں ادا کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
مہدی حسن مہدی حسن بیٹے مہدی حسن کے بیٹے کا انتقال.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: مہدی حسن بیٹے مہدی حسن کے بیٹے کا انتقال
پڑھیں:
راولپنڈی میں ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد
تھانہ نیو ٹاؤن کے ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق سندھ سے تعلق رکھنے والے کاشف علی نے ہوٹل کا کمرہ بک کرایا تھا، کافی وقت گزرنے پر کمرے سے جواب نہ ملنے پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس سے رجوع کیا۔
پولیس پہنچنے پر کمرہ کھولا گیا تو اندر سے کاشف علی کی پھندا لگی نعش ملی، پولیس نے فرانزک شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی۔