امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وینزویلا میں کی گئی کارروائی کے خلاف احتجاج کے دوران ایک خاتون کو لائیو ٹی وی انٹرویو کے فوراً بعد گرفتار کر لیا گیا۔

یہ واقعہ مشی گن کے شہر گرینڈ ریپڈز میں پیش آیا جہاں پولیس نے مظاہرین کے خلاف کارروائی کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیسیکا پلیچٹا نامی خاتون مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو دے رہی تھیں اور وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری پر شدید تنقید کر رہی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف خارجہ پالیسی کا معاملہ نہیں بلکہ امریکی ٹیکس دہندگان کے پیسے مبینہ جنگی جرائم میں استعمال ہو رہے ہیں۔

انٹرویو ختم ہوتے ہی پولیس اہلکار پیچھے سے آئے اور جیسیکا پلیچٹا کو ہتھکڑیاں لگا کر حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق خاتون پر سڑک بلاک کرنے اور قانونی احکامات نہ ماننے کا الزام تھا۔

مزید پڑھیں

گرفتار نہیں اغوا کیا گیا، اب بھی وینزویلا کا صدر ہوں؛ مادورو کا امریکی عدالت میں بیان

وینزویلا پر امریکی کارروائی بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے؛ اقوام متحدہ

پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین کو کئی بار سڑک چھوڑ کر فٹ پاتھ پر منتقل ہونے کی ہدایات دی گئیں، لیکن انہوں نے انکار کیا۔

بعد ازاں پولیس نے تصدیق کی کہ جیسیکا پلیچٹا کو کچھ وقت بعد رہا کر دیا گیا۔ رہائی کے بعد انہوں نے نعرہ لگایا ’’ویوا مادورو‘‘ یعنی مادورو زندہ باد۔

یہ احتجاج امریکا کے مختلف شہروں میں ہونے والے مظاہروں کا حصہ تھا جہاں ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف آواز اٹھائی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد

کراچی:

شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ 

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔ 

گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ 

ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار