وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے نیویارک کی عدالت میں اپنے خلاف عائد کیے گئے تمام الزامات کو مسترد کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وینزویلا کے صدر نے مزید کہا کہ مجھے ملکی سرحدی احترام کی پامالی کرتے ہوئے میرے گھر سے گرفتار نہیں بلکہ اغوا کیا گیا۔ 

نکولس مادورو نے امریکی عدالت کو بتایا کہ مجھے زبردستی اغوا کرکے یہاں لایا گیا ہے۔ میں اب بھی وینزویلا کا آئینی اور قانونی صدر ہوں۔

انھوں نے امریکی کارروائی کو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور سرحدی اصولوں اور احترام کا مذاق اڑانے کے مترادف قرار دیا۔

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے نیویارک کی عدالت میں عائد تمام الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

یاد رہے کہ وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریس کو بروکلن سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے مین ہیٹن منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں سخت سیکیورٹی میں بکتر بند گاڑی کے ذریعے عدالت لا گیا۔

عدالت میں پیشی کے وقت نکولس مادورو قیدیوں کے یونیفارم اور ہتھکڑیاں پہنے ہوئے تھے اور سخت سیکیورٹی کے حصار میں تھے۔ انھوں نے کارروائی سمجھنے کے لیے ہسپانوی زبان کے ترجمے کے ہیڈفون استعمال کیے۔

عدالتی سماعت کے دوران وفاقی جج نے جب وینزویلا کے صدر مادورو سے ان کی شناخت پوچھی تو انھوں نے بے ساختہ کہا کہ وہ اب بھی وینزویلا کے صدر ہیں۔

اس کے بعد جج نے ان پر عائد الزامات پڑھ کر سنائے جن میں منشیات اسمگلنگ، دہشت گرد تنظیموں سے روابط اور دیگر سنگین جرائم شامل تھے۔

مادورو نے عدالت میں واضح انداز میں کہا کہ وہ تمام الزامات کو سراسر بے بنیاد سمجھتے ہیں۔ میں ایک مہذب اور اچھا انسان ہوں، میں بے گناہ ہوں۔

انھوں نے مزید کہا کہ مجھ پر لگائے گئے کسی بھی الزام میں میرا کوئی کردار نہیں۔ یہ سب جھوٹ اور بے بنیاد ہے۔

نکولس مادورو کی اہلیہ سیلیا فلوریس نے بھی عدالت میں اپنی بے گناہی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف عائد الزامات سیاسی بنیادوں پر قائم کیے گئے ہیں اور وہ کسی جرم میں ملوث نہیں رہیں۔

عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد کیس کی مزید کارروائی کے لیے 17 مارچ کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے مادورو اور ان کی اہلیہ کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ نکولس مادورو کو ہفتے کے روز وینزویلا میں ایک امریکی فوجی آپریشن کے دوران ان کے بیڈ روم سے حراست میں لیا گیا تھا۔

جس کے بعد صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو بحری جہاز کے ذریعے امریکا بھیجا گیا اور پھر نیویارک کی ایک جیل میں رکھا گیا۔

 

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو عدالت میں کی اہلیہ کی عدالت انھوں نے کہا کہ

پڑھیں:

سارا انعام قتل کیس: شاہنواز امیر کی اپیلوں پر سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی

---فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سارا انعام قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم شاہنواز امیر کی سزا کے خلاف اپیل اور دیگر متعلقہ اپیلوں کی سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی۔ 

کیس کی سماعت جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف نے کی، مجرم کی والدہ ثمینہ شاہ کی بریت کے خلاف درخواست بھی زیرِ سماعت آئی۔

سماعت کے دوران شاہنواز امیر کی جانب سے وکیل چوہدری عبدالعزیز جبکہ مقتولہ سارا انعام کے والد کی جانب سے رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔

سارا انعام قتل کیس: سزا یافتہ مجرم شاہنواز امیر کی والدہ کی بریت کیخلاف اپیل میں نوٹس جاری

جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی۔

جسٹس خادم حسین سومرو نے استفسار کیا کہ کیا فریقین دلائل کے لیے تیار ہیں جس پر دونوں جانب کے وکلا نے آمادگی ظاہر کی، بعد ازاں وکیل چوہدری عبدالعزیز نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے سب سے پہلے ایف آئی آر کا متن پڑھا۔

وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اس مقدمے میں ایاز امیر ابتدا ہی میں کیس سے ڈسچارج ہو گئے تھے اور اس حکم کو کسی فورم پر چیلنج نہیں کیا گیا۔ 

انہوں نے بتایا کہ ثمینہ شاہ کو بھی ٹرائل کورٹ نے عدم شواہد کی بنیاد پر بری کیا تھا تاہم اس وقت ان کے وکیل عدالت میں موجود نہیں تھے۔

عدالت نے آئندہ تاریخ کے حوالے سے فریقین سے رائے طلب کی جس پر رضوان عباسی نے سماعت آئندہ ہفتے یا موسم گرما کی تعطیلات کے بعد مقرر کرنے کی استدعا کی۔ 

سارہ انعام قتل کیس، مرکزی ملزم شاہنواز امیر اور والدہ پر فرد جرم عائد

اسلام آباداسلام آباد کی مقامی عدالت نے سارہ...

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ ستمبر 2022ء میں سارا انعام کو ان کے شوہر شاہنواز امیر نے قتل کر دیا تھا جبکہ ٹرائل کورٹ شاہنواز امیر کو سزائے موت سنا چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے جوہری پروگرام پر انتہائی ٹیکنیکل مذاکرات میں مہینے لگ سکتے ہیں، امریکی وزیرخارجہ
  • آبنائے ہرمز بحالی پر بھی ایران سے پابندیاں نہیں ہٹائینگے: مارکوروبیو
  • ایران سے مذاکرات کے امکانات روشن ہیں، معاہدے کا حتمی نہیں کہہ سکتے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو
  • صومالی بحری قزاقوں کے ہاتھوں پاکستانیوں کے اغوا کا معاملہ، متاثرہ خاندان کا موقف سامنے آگیا
  • اٹلی میں چار پاکستانی زرعی مزدوروں کا قتل، دو پاکستانی شہری گرفتار
  • وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی
  • اے این ایف کے بیانات پر لوگوں کو پھانسی پر لٹکاتے اور عمر قید سناتے ہیں،خداکا خوف کریں،جسٹس اشتیاق ابراہیم اے این ایف پر برہم 
  • وفاقی آئینی عدالت: پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار
  • سارا انعام قتل کیس: شاہنواز امیر کی اپیلوں پر سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی
  • لاہور میں وین ڈرائیور سے بدتمیزی ٹریفک وارڈن کو مہنگی پڑ گئی