Nawaiwaqt:
2026-07-24@01:11:05 GMT

2025 میں مختلف کاروائیوں کے دوران ایک ہزار 873 دہشتگرد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT

2025 میں مختلف کاروائیوں کے دوران ایک ہزار 873 دہشتگرد ہلاک

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان کے لیے سال 2025 ءانسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے اہم اور فعال رہا اس دوران مختلف کارروائیوں میں ایک ہزار 873 دہشتگرد ہلاک کئے گئے۔ ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ملک بھر میں مجموعی طور پر 67,023 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے، جن میں 4,910 خصوصی اہداف کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ایک ہزار 8 سو 73 دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے، جن میں 136 افغان شہری شامل ہیں۔ ارض پاک اورامن کا دفاع کرتے ہوئے قوم کے57 جانباز بیٹوں نے جام شہادت نوش کیا۔ سیکورٹی فورسز کے207 زخمی جوان اور افسران غازی رہے۔گزشتہ سال میں سرحدی اور دہشتگرد حملوں کے پس منظرکی بات کی جائے تو ملک بھر میں 1,188 تشدد سے متعلق واقعات ریکارڈ ہوئے۔ کے پی اور بلوچستان کی زمین امن دشمنوں پر تنگ کردی گئی۔ خیبرپختونخوا میں 284 دہشتگرد حملے ہوئے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے 148 دہشتگرد ٹھکانے لگادیئے اور 1,116 مشتبہ افراد گرفتار کرلیے۔بلوچستان اور دیگر صوبوں میں سرحدی نگرانی، دہشتگرد نیٹ ورک کی ناکہ بندی کی گئی اور بھاری تعداد میں غیر قانونی ہتھیار ضبط کیے گئے۔ رات کے وقت انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں میں نائٹ فائٹنگ اور ریپڈ رسپانس فورسز نے فوری ردعمل کے ذریعے خطرات کو ناکارہ بنایا۔2025 میں سیکیورٹی فورسز نے پھر ثابت کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے اور عوام کی حفاظت کے لیے ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل تیار ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

مزید پڑھیں

کیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی

2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار