خوارج مساجد میں بیٹھ کر کواڈ کاپٹرز دہشتگردی کیلئے استعمال کرتےہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ چیونٹیوں کی لمبی لمبی قطاروں کی طرح ان کی تشکیلیں آتی ہیں،حسن خیل میں 12دہشتگرد مارے گئے،خارجی امجد کو بھی سرحد پار کرتے ہوئے مارا گیا،دہشتگرد سرحد پر جہاں نظر آتے ہیں ، ڈھیر کردیئے جاتے ہیں،ان کا سرپرست اعلیٰ ہندوستان ان کو ہر چیز فراہم کرتا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کاکہناتھا کہ خارجیوں نے مسلح آرمڈکاپٹرز استعمال کرنا شروع کیا، یہ مساجد عوامی جگہوں اور گھروں کو استعمال کرتے ہیں،خارجیوں کا ایک خاص ونگ آرمڈ کواڈ کاپٹرز استعمال کرتا ہے،سرویلینس کیلئے ڈرونز کا استعمال ہوتا ہے،خوارج مساجد میں بیٹھ کر کواڈ کاپٹرز دہشتگردی کیلئے استعمال کرتےہیں،خوارج بچوں اور خواتین کو ڈھال بن کر دہشتگردی کرتے ہیں۔
انڈونیشیا کے شمالی صوبے میں شدید بارشیں اور سیلابی ریلے، 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہاکہ فوج صرف دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو نشانہ بناتی ہے،سمبازہ میں کواڈ کاپٹر کا استعمال کیاگیا کیونکہ وہاں آبادی نہیں تھی،ہم نے ڈرونز اور کواڈ کاپٹرز کا استعمال نگرانی کیلئے کرتے ہیں، فوج کوئی کولیٹرل ڈیمیج نہیں کرتی۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کواڈ کاپٹرز
پڑھیں:
بابوسر ٹاپ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
مقامی انتظامیہ کے مطابق بابوسر ٹاپ اور گرد و نواح میں دو طرفہ سڑک کی بحالی اور صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ سڑک کی مکمل بحالی اور محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے کے پیشِ نظر روڈ کو 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بابوسر ٹاپ روڈ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق بابوسر ٹاپ اور گرد و نواح میں دو طرفہ سڑک کی بحالی اور صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ سڑک کی مکمل بحالی اور محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے کے پیشِ نظر روڈ کو 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور پولیس و ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ مزید معلومات اور تازہ ترین صورتحال سے آگاہی کے لیے ڈپٹی کمشنر دیامر آفس 05812920055 دیامر پولیس کنٹرول روم 05812930037 پولیس ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کریں۔