بھارت غیر محفوظ، بنگلہ دیش ورلڈکپ کیلئے ٹیم نہ بھیجنے کے فیصلے پر ڈٹ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 January, 2026 سب نیوز

ڈھاکہ: (آئی پی ایس) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر آصف اکبر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ان کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے کسی صورت بھارت نہیں جائے گی۔

ڈائریکٹر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ آصف اکبر نے بھارت کےحوالے سے سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی کا سری لنکا یا بنگلہ دیش کو مقام کے طور پر سلیکٹ کرنا الگ معاملہ ہے، ہم نےفیصلہ کیا ہےکہ ورلڈکپ کے لیے بھارت نہیں جائیں گےکیونکہ وہاں ہم محفوظ نہیں ہیں۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اس حوالے سے پہلے ہی آئی سی سی کو بذریعہ ای میل اپنے تحفظات سے آگاہ کر چکا ہے، جبکہ اپنے میچز سری لنکا منتقل کرنے کی باضابطہ درخواست بھی دے دی گئی ہے۔

ذرائع آئی سی سی کے مطابق بنگلا دیش کی درخواست پر ایک یا دو روز میں ممکنہ طور پر فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں ہوگا، شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش کے چار گروپ میچز بھارت میں رکھے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ آئی پی ایل کی ٹیم کلکتہ نائٹ رائڈرز نے بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو بھارتی ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد لیگ سے باہر کر دیا تھا جس کے بعد دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو گئے اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ہنگامی اجلاس بلاتے ہوئے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم کی زرعی برآمدات بڑھانے کے حوالے سے لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت بھارت کو ایک اور دھچکا، بنگلادیش نے آئی پی ایل کی ٹیلی کاسٹ پر پابندی لگا دی ڈیزرٹ وائپرز نے تاریخ رقم کر دی، ایم آئی ایمریٹس کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کا.

.. ٹی20ورلڈ کپ،بنگلا دیش کا کرکٹ ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان، میچز سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20سیزن 4کی فاتح ٹیم کو کتنے لاکھ ڈالرز ملیں گے؟ آئی ایل ٹی 20: ایم آئی ایمریٹس نے نائٹ رائیڈرز کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ابوظبی نائٹ رائیڈرز نے دبئی کیپٹلز کو شکست دےُکر فائنل کی راہ ہموار کر لی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بنگلہ دیش نہ بھیجنے

پڑھیں:

جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

انگلینڈ کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔

دی ہنڈریڈ میں مانچسٹر سپر جائنٹس اور لندن اسپرٹ کے درمیان لارڈز میں کھیلے گئے میچ کے دوران بٹلر نے صرف 16 رنز کی اننگز کھیلنے کے باوجود ٹی ٹوئنٹی کیریئر 14 ہزار 572 رنز کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔

کرس گیل اب 14 ہزار 562 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اب بھی ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کے پاس ہے جنہوں نے 14 ہزار 803 رنز بنا رکھے ہیں۔

        View this post on Instagram                      

بٹلر اب اس سنگ میل سے صرف 231 رنز دور ہیں اور رواں سیزن میں یہ اعزاز اپنے نام کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ 35 سالہ بٹلر بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاپ کوئین میڈونا کی شاندار واپسی، ’کنفیشنز 2‘ بل بورڈ 200 پر نمبر ون
  • ایشین گیمز 2026 :کرکٹ مقابلوں کے شیڈول اور گروپس کا اعلان
  • بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح، وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے تاریخی فیصلے کیے، وزیراعظم شہباز شریف
  • فیفا ورلڈکپ: ٹرمپ کی مداخلت پر فیصلہ تبدیل، ناروے کا فیفا کیخلاف بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ
  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • بالآخر بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹرمپ کا نیا حربہ، عالمی درآمدات پر نئے ٹیرف کا نفاذ
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم