پنجاب کابینہ: خواتین و غیر مسلم کی مخصوص نشستوں سے متعلق ترمیمی بل ناقابلِ عمل قرار
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
لاہور:
پنجاب کابینہ نے خواتین اور غیر مسلم کی مخصوص نشستوں سے متعلق آئینی ترمیم بل 2025 کو ناقابلِ عمل قرار دے دیا۔
صوبائی کابینہ نے مخصوص نشستیں ووٹوں کی بنیاد پر دینے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے خواتین اور غیر مسلم نشستوں کا موجودہ آئینی طریقہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی رکن کے آئینی ترمیمی بل پر پنجاب حکومت نے منفی جواب دیا ہے۔ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ آرٹیکل 51 اور 106 میں ترمیم کی تجویز قابلِ عمل نہیں۔
اسٹینڈنگ کمیٹی برائے قانون سازی و نجکاری نے بل مسترد کر دیا جبکہ پنجاب کابینہ نے اسٹینڈنگ کمیٹی کی سفارشات کی توثیق کر دی۔
مخصوص نشستوں کا فارمولہ تبدیل نہ کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ ووٹوں کی بنیاد پر مخصوص نشستیں دینے کی تجویز مسترد کر دی۔
مزید پڑھیںمخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی فیصلہ درست نہیں تھا، جسٹس جمال کا فیصلہ جاری
صوبائی کابینہ نے وزارتِ قانون کو فیصلے سے آگاہ کرنے کی اجازت دیتے ہوئے وفاق کو باضابطہ جواب دینے کی منظوری بھی دے دی۔
معاملہ خواتین اور غیر مسلم مخصوص نشستوں کے انتخاب سے متعلق تھا۔ قومی اسمبلی میں مخصوص نشستیں اس وقت جنرل نشستوں کی بنیاد پر دی جاتی ہیں۔
نجی رکن کے بل کے ذریعے یہ طریقہ تبدیل کرنے کی تجویز دی گئی جس میں تجویز تھی کہ مخصوص نشستیں ووٹوں کی بنیاد پر دی جائیں۔
بل میں آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 51 اور 106 میں ترمیم شامل تھی جبکہ نجی رکن کا آئینی ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بل کو متعارف کروانے کا حکم دیا تھا۔
وفاقی وزارتِ قانون و انصاف نے بل پر صوبوں سے رائے مانگی تھی جبکہ وزارتِ بین الصوبائی رابطہ کے ذریعے پنجاب حکومت سے مؤقف طلب کیا گیا۔ معاملہ سیاسی نوعیت کا ہونے کے باعث صوبائی کابینہ کو بھیجا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مخصوص نشستوں مخصوص نشستیں کی بنیاد پر کابینہ نے کی تجویز
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.