City 42:
2026-07-24@03:22:34 GMT

ایف بی آر نے ٹیکس اسیسمنٹ میں بڑی قانونی تبدیلی کردی

اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT

کلیم اختر: انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 111 کے تحت علیحدہ نوٹس کے بغیر کارروائی غیرقانونی قرار، لاہورہائیکورٹ ، سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں ایف بی آر کی فیلڈ فارمیشنز کو نئی ہدایات۔

غیرظاہرشدہ آمدن یا اثاثوں پر ٹیکس عائد کرنے سے قبل سیکشن 111 کے تحت الگ شوکاز لازم، سیکشن 111 کے بغیر سیکشن 122 کے تحت کوئی اضافہ نہیں کیا جا سکے گا۔ 

ٹیکس افسر پہلے سیکشن 111 کے تحت مخصوص شوکاز نوٹس جاری کرنے کا پابند ہوگا، ٹیکس دہندہ کے جواب کےبعدسیکشن 111کےتحت تفصیلی و وجوہات پر مبنی حکم جاری ہوگا۔ 

کراچی :ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 2 لاکھ 34 ہزار ای چالان جاری

سیکشن 111کاآرڈرجاری ہونےکےبعدہی سیکشن122(9)کےتحت اسیسمنٹ میں ترمیم کانوٹس ہوگا، تمام کارروائی سپریم کورٹ کے فیصلے کیمطابق مرحلہ وار مکمل کرنا لازم قرار دے دیا گیا۔ 

ایف بی آر نے تمام چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو کو ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا، عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی کرنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی تنبیہ دی گئی۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سیکشن 111 کے کے تحت

پڑھیں:

پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش

فوٹو: فائل

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔

پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔

سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش