پاکستان کاٹن ایکسچینج کی عمارت کی ملکیت کے تنازع پر کے ایم سی کے حق میں حکم امتناع جاری
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
کراچی:
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے پاکستان کاٹن ایکسچینج کی عمارت کی ملکیت کے تنازع سے متعلق درخواست پر کے ایم سی کے حق میں حکم امتناع جاری کردیا۔
ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو پاکستان کاٹن ایکسچینج کی عمارت کی ملکیت کا تنازع سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب اپنے وکیل حیدر وحید ایڈووکیٹ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ کاٹن ایکسچینج کی عمارت کو سیل کردیا گیا۔ اس سلسلے میں 13 دسمبر کو ایف آئی آر بھی درج کردی گئی ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے عمارت سیل کرنے اور ایف آئی آر درج کرنے کے اقدامات کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت تک ایف آئی آر پر کوئی کارروائی نہ کی جائے۔
حیدر وحید ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا کہ کاٹن ایکسچینج کی عمارت کو ایف آئی اے نے 12 دسمبر کو سیل کیا تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق ای ٹی پی بی کی معاونت اور سپریم کورٹ ہدایات پر کارروائی کی گئی۔ کاٹن ایکسچینج کے مختلف حصے غیر رسمی طور پر متعدد کرایہ داروں کو دیے گئے۔
بعد ازاں عدالت نے کے ایم سی کے حق میں حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ایف آئی اے کو درج مقدمے پر کارروائی سے بھی روکتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیے اور 9 جنوری کو جواب طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ کے ایم سی نے درخواست میں ایف آئی اے، متروکہ املاک بورڈ اور چیف سیکریٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایف آئی اے کے ایم سی
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔