ویب ڈیسک: یہ ذہن سے نکال دیں کہ بڑوں سے فیصلہ کروانا تابعداری ہے اور اس میں برکت پڑتی ہے  ماہر تعلیم رائید افضل نے مارننگ ود فضا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی دادی اماں کو کیا معلوم کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کیا ہے ،مگر نوجوان اے آئی کے دور میں برکت کیلئے ان سے اپنے مستقبل اور زندگی کے اہم فیصلے کرواتے ہیں اور وہ بھی خوب بولتی ہیں ، دوسروں کے مسئلے میں بولنے کا بزرگوں کو شوق ہے ، دوسروں کو رائے دینا وہ اپنا فرض سمجھتے ہیں ، آپ فیصلہ کرکے دعا کروا لیں مگر ان سے فیصلے نہ کروائیں ، انہیں کچھ نہیں معلوم ۔

مختلف وزارتوں سےفاضل قرار دیئے گئےملازمین کوایف بی آرمیں ضم کرنیکا فیصلہ

  رائید افضل کا کہنا تھا کہ ہم نے بچے نہیں پراپرٹیز پیدا کی ہیں ، والدین سمجھتے ہیں کہ بچے ہماری پراپرٹی ہیں جو ہم کہیں گے وہ اس پر آنکھیں کان بند کرکے عمل کریں گے، بچے والدین کی ایکسٹنشن ہوتی تو کوئی بات نہیں تھی  ، بچہ ایک انسان ہے لیکن اسکا فنگر پرنٹ آپ سے نہیں ملتا ، بچوں پر کنٹرول کیسے رکھا جائے۔

  رائید افضل نے کہا کہ پاکستانی دو انتہاوں پر رہتے ہیں ، ایک طبقے نے بچوں کو بے تحاشہ آزادی دے رکھی ہے اور دوسروں نے انہیں اپنے اشاروں پر چلایا ہے ، انہیں فیصلے کا اختیار ہی نہیں ، بچوں کو اختیار دیں مگر محدود ، رائد افضل نے  بتایا کہ میری آٹھ کمپنیوں کی کامیابی کا راز یہ ہے کہ میں نے بارہ کمپنیوں کی  ناکامی دیکھی ہے ،   اگر ناکامی نہیں ہوگی تو کامیابی  کیسے معلوم ہو گی سیکھنے کا عمل کیسے ہو گا ، ہر غلطی نے کچھ سکھایا ہے ، جوانی میں بچے غلط سائیڈ پر چلے جاتے ہیں ، جرائم یا منشیات کی لت میں چلے جاتے ہیں اگر انہیں روکا نہ جائے۔

نجی تعلیمی اداروں کا اینٹی کرپشن کارروائیوں کیخلاف سندھ بھر میں ہڑتال کا اعلان

 انہوں نے کہا کہ بچے کے دل میں خوف ہرگز نہ ڈالیں انہیں خود سے سیکھنے دیں بچوں پر نظر رکھیں مگر انہیں سیکھنے دیں ، رائید افضل نے کہا کہ جیلوں میں نوجوانوں کو لکھنا پڑھنا سکھانے کا عمل جاری ہے ، جیلوں میں زیادہ تر لوگ کم از کم میٹرک کرکے قید ہیں ، جیلوں میں جاہل ان پڑھ گنوار نہیں ہیں ، سائبر کرائم ، یا دیگر جرائم پڑھے لکھے لوگ کر رہے ہیں ، ان کو کو ئی سمت نہیں ملی ان کو فرسٹریشن ملی بڑوں سے  ، انکو صرف بڑوں کی تنقید ملی جس کی وجہ سے وہ منفی رحجانات کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

بوگس چیک کیس، ڈپٹی سیکرٹری وزارت خزانہ سحر منو پر فرد جرم عائد

  ایک سوال کے جواب میں رائید افضل نے کہا کہ ہم بچوں پر بلاوجہ کے ایسے مضامین لاد دیتے ہیں جن میں ان کی دلچسپی نہیں ہوتی ،  اے آئی  کے دور میں  انسان میتھ سے آزاد ہو گیا ہے ، جس لیول پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس کر سکتی ہے انسان کر ہی نہیں سکتا ، میتھ مائنڈ کو آرگنائز کرتا ہے، میتھ لوجیکل بناتا ہے ، آپ کو چیزوں کو بیلنس کرنا سکھاتا ہے ، ، لوجیکل لوگ اچھی چوائس کرتے ہیں اموشنل یا جذباتی ہوکر نہیں سوچتے  نوجوان نسل کو لاجیکل انداز میں سوچنا اور زندگی کے فیصلے کرنا سیکھنا چاہیے ۔

سونیا گاندھی کی طبعیت ناساز ، اسپتال میں داخل

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: رائید افضل نے نے کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ  سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ  دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ 

بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار

اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • کشمیر کا فیصلہ صرف کشمیری عوام کریں گے،بلاول بھٹو
  • موضوع: کربلا میں خواتین کا کردار اور ھم
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ نے عام انسان کی زندگی کو اجیرن بنا دیا
  • 10 لاکھ تک بِلا سود قرضہ کیسے حاصل کریں؟ درخواست دینے کا طریقہ انتہائی آسان
  • میں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے، لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا انکشاف
  • زندگی کا مقصد
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا