3 خودکشیاں، 2 بچوں کی ماں نے پھندا لگا لیا‘نوجوان کی زہر خورانی
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
لاہور، کامونکی‘ نارنگ (نمائندگان) لاہور میں لال پل کے قریب 48سالہ عمارہ نے نامعلوم وجوہات پر گلے میں پھندالے کر خودکشی کرلی۔ متوفیہ 2 بچوں کی ماں تھی۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ کامونکی میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر 25سالہ نوجوان جواد احمد ملک نے زہریلی گولیاں نگل لیں جسے تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا‘ تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ ورثاءنے قانونی کارروائی سے انکار کر دیا ہے۔ نارنگ منڈی کے نواحی گاﺅں ڈیرہ اشرف میں اونچی آواز میں ڈیک لگانے سے منع کرنے پر بھائیوں میں جھگڑا ہوگیا‘ بڑے بھائی علی شیر نے دلبرداشتہ ہوکر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ متوفی کا والد افتخار احمد صدمے سے بے ہوش ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
— فائل فوٹواسکردو میں کچورا جھیل میں سیاح گر کر جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مرنے والے شخص کی لاش جھیل سے نکال لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سیلفی بناتے ہوئے جھیل میں گرنے والے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان جھیل میں جا گرا۔