City 42:
2026-07-24@06:46:41 GMT

کوٹ رادھا کشن: چرچ میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج، ملزم گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT

ویب ڈیسک: کوٹ رادھا کشن میں فیروز دین تاک میموریل چرچ میں نامعلوم افراد کی جانب سے توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

قصور پولیس کے مطابق  فیروز دین تاک میموریل چرچ میں نامعلوم افراد کی جانب سے توڑ پھوڑ کا مقدمہ چرچ گھنیکے کے انچارج طارق مسیح کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر  کے مطابق انچارج طارق مسیح نے بتایا کہ کل صبح 4 بجےچرچ عبادت کے لیےکھولا تو مین دروازےکی جالیاں ٹوٹی ہوئی تھیں، مقدس کتابیں پھاڑ کر نیچے گرائی ہوئی تھیں،کراس مروڑا ہوا تھا جبکہ چرچ میں ساؤنڈ سسٹم وغیرہ کو بھی توڑا گیا تھا۔

وہ غذائیں جو آپ کو صحت مند رکھتی ہیں

پولیس نے مزید بتایا کہ نامعلوم افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے،  6 گھنٹے کی مسلسل محنت کے بعد ملزم اللہ رکھا کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کوٹ رادھا کشن کا رہائشی ہے، ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے ملزم سے تفتیش شروع کر دی۔

ڈی پی او محمد عیسیٰ خان نے کہا کہ اقلیتیوں کی حفاظت قصور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

پاکستان کبڈی فیڈریشن کی ڈسپلنری کمیٹی نے عبیداللہ راجپوت کو طلب کرلیا

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار

ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا