اسلام آباد: بنگلہ دیشی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل حسن محمود نے ائیر ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے ساتھ دفاعی و آپریشنل تعاون پر اتفاق کیا۔بنگلہ دیشی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل حسن محمود کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بنگلہ دیشی ائیر چیف کو ائیر ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور بنگلہ دیشی ائیر چیف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنل تعاون اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ دی گئی.

اس کے علاوہ تربیت، صلاحیت سازی اور ایرو اسپیس شعبے میں تعاون پر خاص زور دیا گیا۔ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے ہم منصب کو پاک فضائیہ کی حالیہ پیش رفت، جدید صلاحیتوں اور آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بنگلہ دیش ایئر فورس کی معاونت کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے سپر مشاق ٹرینر طیاروں کی فراہمی، جدید تربیتی نظام اور مربوط سپورٹ ایکو سسٹم کی یقین دہانی کرائی۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ بنگلہ دیشی فضائیہ کو پاک فضائیہ کے جامع تربیتی فریم ورک کے تحت اعلیٰ سطح کی پرواز اور خصوصی کورسز تک رسائی فراہم کی جائے گی. ملاقات میں جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی ممکنہ خریداری پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔بنگلہ دیشی ائیر چیف نے پاک فضائیہ کے شاندار جنگی ریکارڈ اور آپریشنل مہارت کو سراہتے ہوئے ان صلاحیتوں سے استفادہ کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا. انہوں نے فضائی نگرانی کو بہتر بنانے کے لیے ایئر ڈیفنس ریڈار سسٹمز کے انضمام میں بھی تعاون کی خواہش ظاہر کی۔بنگلہ دیشی وفد نے نیشنل آئی ایس آر اینڈ انٹیگریٹڈ ایئر آپریشنز سینٹر، سائبر کمانڈ اور نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا بھی دورہ کیا، جہاں وفد کو آئی ایس آر، سائبر، خلائی، الیکٹرانک وارفیئر اور بغیر پائلٹ نظاموں میں موجود پاک فضائیہ کی جدید صلاحیتوں سے آگاہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مضبوط تاریخی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور دفاعی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے ساتھ ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے کے مشترکہ عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بنگلہ دیشی فضائیہ فضائیہ کے سربراہ پاک فضائیہ کے چیف مارشل ائیر چیف کیا گیا آئی ایس

پڑھیں:

ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئےمعاہدے

( ویب ڈیسک ) ایران اور عراق نے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے چار معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کردیے۔

 عراقی وزیراعظم کے دورہ تہران کے موقع پر معاہدوں پر دستخط کیے گئے، یہ معاہدے خسروی خانقین بغداد ریلوے کی تعمیر، بغداد اورتہران کو سسٹر سٹیز بنانے، پبلک ایڈمنسٹریشن میں تعاون، تربیت اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ سے متعلق کیے گئے۔

 معاہدے ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم علی الزیدی کی موجودگی میں کیے گئے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ عراق سمیت پڑوسی ممالک سے تعلقات کو مضبوط بنانا ترجیح ہے۔
 
 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز، اسحاق ڈار کی شرکت
  • ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئےمعاہدے
  • بالآخر بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی