لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات کے ترجمان نے ملک بھر میں شدید سردی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں شدید سردی کے حوالے سے جو خبریں زیر گردش ہیں وہ درست نہیں ہیں۔ترجمان کے مطابق محکمہ موسمیات کی تازہ موسمیاتی رپورٹ ان دعوؤں کی واضح تردید کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سردی کے موسم میں محکمہ موسمیات کی جانب سے کی جانے والی پیش گوئیاں حقیقت کے قریب ثابت ہو رہی ہیں اور صورتحال معمول کے مطابق ہے۔

ترجمان نے عوام اور ذرائع ابلاغ سے اپیل کی ہے کہ موسمی صورتحال کے حوالے سے صرف محکمہ موسمیات کی مستند رپورٹس اور خبروں پر ہی اعتماد کریں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ ماہ ملک میں معمول سےکم بارشیں اوردرجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پاکستان میں مجموعی طور پر معمول سے 34 فیصد کم بارش ریکارڈ کی گئی، پنجاب میں 73 ،سندھ 71،خیبرپختونخوا میں 39 فیصد کم بارشیں ریکارڈکی گیئں، بلوچستان میں 11 فیصد معمول سے کم بارشیں ریکارڈ کی گئی ہے۔گلگت بلتستان میں 25،آزادکشمیر میں 39 فیصد کم بارش ریکارڈ کی گئی، دسمبر2025ءمیں درجہ حرارت معمول سےزیادہ 1.

2سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، گلگت بلتستان میں 2.3،خیبرپختونخوامیں 1.5سینٹی گریڈدرجہ حرارت ریکارڈ ہوا، پنجاب میں درجہ حرارت 1.9اوربلوچستان میں 1.2سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گیمبلنگ ایپ تشہیر کا مقدمہ ، یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 19 جنوری تک توسیع

مزید :

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات ریکارڈ کی معمول سے

پڑھیں:

مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی

ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔

حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی