ٹرائی نیشن انڈر 19کے فائنل میں پاکستان نے زمبابوے کو9وکٹوں سے شکست دے دی
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہرارہے: انڈر 19 تین ملکی سیریز کے فائنل میں زمبابوے کو شکست، پاکستان نے 9 وکٹ سےفتح حاصل کرلی۔
ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کی ٹیم 45ویں اوورز میں 158 رنز پر آؤٹ ہوگئی، گرین شرٹس نے ہدف 17ویں اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔اوپنر سمیر منہاس نے 114 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلی، محمد شایان 38 اور عثمان خان 2 رنز پر ناقابل شکست رہے۔
ایونٹ میں کامیابی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انڈر 19 ٹیم کو مبارک باد دی اور کہا کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم نے اپنےجذبے اور مہارت سے قوم کو قابل فخر بنایا۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ سمیر منہاس خاص طور پر قابل ذکر ہیں، جنہوں نے فائنل میں خاص طور پر متاثر کن بیٹنگ کی
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :