بشریٰ انصاری جعلی آئی ڈیز سے پیسے مانگنے والوں پر برس پڑیں
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
کراچی (نیوزڈیسک) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری اپنے نام سے بنے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ان کے ذریعے لوگوں سے پیسے مانگنے والوں پر سخت برہم، تنگ آکر انسٹاگرام پر سخت وارننگ اور ویڈیو پیغام جاری کردیا۔
بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس کا عنوان تھا کہ اب سوشل میڈیا پر بھکاری میری جعلی آئی ڈیز استعمال کر رہے ہیں، براہِ کرم انہیں فالو نہ کریں۔
ویڈیو میں انہوں نے ان جعلی اکاؤنٹس پر شدید برہمی کا اظہار کیا جو ان کے نام سے چل رہے ہیں اور انسٹاگرام سے لی گئی تصاویر کے ذریعے بھیک مانگ رہے ہیں، کچھ اکاؤنٹس یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ جمعرات غریبوں کی مدد کا مذہبی دن ہے جبکہ کچھ یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ غریبوں اور بیواؤں کی مدد کے لیے این جی او بنا رہے ہیں۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دنیا میں بے غیرتوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔
اسی ویڈیو میں بشریٰ انصاری نے ایک تازہ جعلی اکاؤنٹ کی نشاندہی بھی کی جس میں ان کی نئی تصویر استعمال کی گئی تھی، جس میں وہ بندی لگائے نظر آ رہی تھیں۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ اس دھوکے میں نہ آئیں اور یاد دلایا کہ وہ اس مسئلے پر پہلے بھی آواز اٹھا چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی میں نے ایسی ویڈیو بنائی تھی کہ میری جعلی آئی ڈیز کو فالو نہ کریں۔ پرسوں میری ایک نئی تصویر تھی جس میں میں نے پیشانی پر بندی لگائی ہوئی تھی، اسی تصویر کے ساتھ بھی ایک اکاؤنٹ بنا دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے بھی پتا نہیں کیسے، وہ میری نجی تصاویر انسٹاگرام سے لے لیتے ہیں اور پھر ان کے ذریعے پیسے مانگتے ہیں۔
بشریٰ انصاری نے کہا کہ وہ بار بار ان صفحات کو رپورٹ اور بلاک کرتی ہیں، مگر مسئلہ ختم ہونے کا نام نہیں لیتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر وہ کبھی کسی کی مدد کرتی ہیں تو خاموشی سے کرتی ہیں اور انہوں نے دنیا میں کبھی کسی سے ادھار نہیں لیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔