“جوائنٹ فیملی سسٹم زہریلا بھی ہو سکتا ہے” — فائزہ حسن کا صبا فیصل کے بیان پر دوٹوک مؤقف
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
سینئر پاکستانی اداکارہ فائزہ حسن نے اداکارہ صبا فیصل کے سسرالی رشتوں سے متعلق وائرل بیان پر اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے جوائنٹ فیملی سسٹم پر کھل کر بات کی۔ فائزہ حسن، جو طویل عرصے سے ٹیلی وژن اور فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں، حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک مارننگ شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے صبا فیصل کے اس وائرل بیان پر گفتگو کی جس میں صبا فیصل نے کہا تھا کہ بہو کو سسرال میں سونے سے پہلے بھی اجازت لینی چاہیے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے فائزہ حسن نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر صبا فیصل سے کبھی نہیں ملیں تاہم انہوں نے وائرل کلپ ضرور دیکھا ہے، انہوں نے ڈراموں میں اکثر زہریلے اور منفی کردار ادا کیے ہیں اور وہ سمجھتی تھیں کہ نند یا سسرالی مسائل جیسے کردار صرف فکشن تک محدود ہوتے ہیں مگر جب انہوں نے ایسے کردار نبھائے تو ناظرین کے پیغامات سے اندازہ ہوا کہ بہت سے لوگ ان کہانیوں سے خود کو جوڑ سکتے ہیں۔ فائزہ حسن نے مزید کہا کہ اب انہیں اس بات کا ادراک ہوا ہے کہ جوائنٹ فیملی سسٹم میں واقعی بہت سی ناانصافیاں ہوتی ہیں جو سراسر غلط ہیں، جوائنٹ فیملی سسٹم زہریلا ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ ہر رشتے کو ذاتی سپیس کی ضرورت ہوتی ہے جو اکثر ایسے نظام میں میسر نہیں آتی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کے نزدیک جوائنٹ فیملی سسٹم کا واحد فائدہ مالی بچت ہے، اس کے علاوہ وہ اسے ایک اچھا یا صحت مند نظام نہیں سمجھتیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جوائنٹ فیملی سسٹم فائزہ حسن صبا فیصل انہوں نے
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔