شہری کو قتل کرنے والے ملزم کو موت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکانے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
راولپنڈی کی مقامی عدالت نے گندم کٹائی تنازع پر شہری کو قتل کرنے والے ملزم کو موت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکانے کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جج افشاں اعجاز صوفی نے گندم کٹائی تنازعہ قتل کیس کی سماعت کی اور دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا۔
عدالت نے ملزم جابر علی کو سزائے موت 10 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی اور حکم دیا کہ ہرجانہ ادا نا کرنے پر ملزم کی جائیداد فروخت کر کے رقم ادا کی جائے۔
مزید پڑھیںکراچی میں سگی بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنے والے سفاک باپ کو 10 سال قید کی سزا
کریڈٹ کارڈ بنانےکےلیےخاتون کو بلاکر جنسی زیادتی، نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والے ملزم کی ضمانت مسترد
راولپنڈی: شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے 3 سال تک جنسی زیادتی
عدالت نے حکم دیا کہ مجرم کو اس وقت تک پھانسی پھندے پر لٹکایا رکھا جائے جب تک موت نہ ہو۔
استغاثہ کے مطابق ملزم نے 28 اپریل 2022 کو طاہر محمود نامی شخص کو گندم کٹائی کے تنازع پر فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرنے والے
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :