ہانگ کانگ-چو ہائی-مکاؤ پل کے چو ہائی پورٹ کے ذریعے مین لینڈ میں داخل ہونے اور باہر جانے والے افراد کی مجموعی تعداد 100 ملین سے تجاوز کر گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 January, 2026 سب نیوز

بیجنگ (سب نیوز) ہانگ کانگ-چوہائی-مکاؤ پل کےچو ہائی پورٹ کے ذریعے گوانگ ڈونگ، ہانگ کانگ اور مکاؤ کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد 100 ملین سے تجاوز کر گئی۔ ٹریفک اور لوگوں کے ہجوم کے ساتھ ہانگ کانگ-چوہائی-مکاؤ پل، ، گوانگ ڈونگ، ہانگ کانگ اور مکاؤ کی مشترکہ کوششوں اور مربوط ترقی کی ایک واضح مثال بن رہا ہے۔


55 کلومیٹر پر محیط ،ہانگ کانگ-چوہائی-مکاؤ پل دنیا کا سب سے طویل سمندر پار کرنے والا پل ہے۔ اکتوبر 2018 میں، پل کو باضابطہ طور پر ٹریفک کے لیے کھولا گیا، جس سے ہانگ کانگ سے چوہائی اور مکاؤ تک سفر کا وقت 3 گھنٹے سے کم ہو کر تقریباً 45 منٹ ہو ا۔ اس پل کی چو ہائی پورٹ کے ذریعے مین لینڈ میں داخل ہونے اور جانے والے مسافروں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔


ہانگ کانگ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے براہ راست منسلک زمینی سرحد اور 240 گھنٹے کی ویزہ فری ٹرانزٹ پورٹ کے طور پر، ہانگ کانگ-چوہائی-مکاؤ پل کی چوہائی پورٹ 24 گھنٹے خدمات انجام دیتی ہے اور بین الاقوامی مسافروں کی اکثریت اب ہانگ کانگ-چوہائی-مکاؤ پل کے ذریعے سفر کرنے کا انتخاب کر رہی ہے ۔ 2025 میں، ہانگ کانگ-چوہائی-مکاؤ پل کے “بارڈر چیک پوائنٹ” سے گزرنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد نے 569,000 سے تجاوز کیا جو کہ سال بہ سال 28.

7 فیصد کا اضافہ ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کی سلامتی کونسل میں وینزویلا کے خلاف امریکہ کے یک طرفہ، غیر قانونی اور تسلط پسند اقدامات پر سخت مذمت آئی ایم ایف سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا، حکومت نے مالی جھٹکوں سے بچنے کیلئے نیا نظام متعارف کرادیا وینزویلا کے سیاسی بحران کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرگئیں سونے کی قیمتوں میں یکدم بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟ سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ برقرار، ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور چین کا اپنے ریلوے نیٹ ورک کی تعمیر کو مزید آگے بڑھانے کا اعلان چین میں کم بلندی والے فضائی سازوسامان کی صنعت میں تیز رفتار ترقی کا رجحان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ہائی مکاؤ پل کے ہانگ کانگ چو سے تجاوز

پڑھیں:

کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار

کراچی:

ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں غذائی بحران مزید سنگین، 14 لاکھ افراد کے شدید غذائی قلت کا شکار ہونے کا خدشہ
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ