اسلام آباد میں جنگلی شہتوت کی جگہ مقامی درخت لگانے کے لیے سی ڈی اے کا ٹینڈر جاری
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی اسلام آباد نے جنگلی شہتوت کے درختوں کی کٹائی اور ان کی جگہ مقامی درخت لگانے کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔
سی ڈی اے کی جانب سے جاری ٹینڈر میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے پولن الرجی کا سبب بننے والے جنگلی شہتوت کے درختوں کو ختم کر کے ماحول دوست مقامی درخت لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سی ڈی اے ذرائع کے مطابق جس ٹھیکیدار کو یہ کام سونپا گیا تھا، اس نے 3 سے 4 ایکڑ کے رقبے پر جنگلی شہتوت کے ساتھ موجود دیگر تمام درخت بھی کاٹ دیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں تقریباً چار ایکڑ کا علاقہ مکمل طور پر درختوں سے خالی ہو گیا، جبکہ ٹھیکیدار نے یہ کٹائی کسی باقاعدہ مارکنگ یا شناخت کے بغیر کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 3944 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے تک آ گیا۔24 قیراط فی تولہ چاندی کا دام 61 روپے گھٹ کر 6 ہزار 309 روپے پر آگیا، انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 46 ڈالر گر کر 4050 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔صرافہ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر فی تولہ سونا دو روز میں 6 ہزار 400 روپے سستا ہوا ہے۔