وزیراعظم سے ایاز صادق کی ملاقات، بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات پر اعتماد میں لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم محمد شہبازشریف سے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی ملاقات ہوئی۔پارلیمانی امور اور سپیکر کے حالیہ دورہ بنگلہ دیش پر تبادلہ خیال کیا گیا، سپیکر نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے ملاقات پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیا۔

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بتایا کہ بھارتی وزیر خارجہ نے خود میری نشست پر آکر ملاقات کی، خود اپنا تعارف کرایا، میں نے بھی ان کا احوال دریافت کیا، بھارتی وزیر خارجہ سے غیر رسمی ملاقات کے دوران محتاط رویہ اختیار کیا۔سردار ایاز صادق نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا بھارتی وفد نے مجھے خالدہ ضیا کے جنازے میں شرکت سے زبردستی روکنے کی کوشش کی، پاکستان، مالدیپ، نیپال بھوٹان کے وفود کو ایک بس میں جنازہ گاہ لایا گیا۔سپیکر قومی اسمبلی نے بتایا کہ بس میں سوار ہوا تو بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر اور ہائی کمشنر فرنٹ سیٹ پر بیٹھے تھے، بس جنازہ گاہ پہنچی تو بھارتی ہائی کمشنر بس کے دروازے پر کھڑے ہوگئے، نیچے اترنے لگا تو بولے آپ مت جائیں نیچے رش ہے آپ کو خطرہ ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان سے کہا دروازہ کھولیں میں آیا ہی جنازے میں شرکت کیلئے ہوں، دروازہ نہیں کھولا تو غصے سے بولا، دروازہ کھولو، اس نے دروازہ کھولا تو نیپال اور مالدیپ کے وفود کو ساتھ لیکر نیچے اتر گیا۔ایاز صادق کا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمشنر کی پوری کوشش تھی نماز جنازہ نہ پڑھ سکوں اور یہ اسے ایشو بنا سکیں، بھارتی وفد پوری تیاری کے ساتھ منصوبہ بندی کے تحت وہاں آیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپشاور پی کے 79ضمنی انتخاب، تیمور جھگڑا کا دھاندلی کا الزام مسترد، ن لیگ کی کامیابی درست قرار پشاور پی کے 79ضمنی انتخاب، تیمور جھگڑا کا دھاندلی کا الزام مسترد، ن لیگ کی کامیابی درست قرار تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کرنے سے انکار کردیا وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا دورہ کراچی، پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت مانگ لی نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا رمضان سے پہلے امپورٹس پر منحصر اشیا کی نگرانی کا حکم پاکستان میں 5فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان پنجاب ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے مختلف ادویات کی فروخت پر پابندی عائد کر دی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بھارتی وزیر خارجہ ایاز صادق

پڑھیں:

سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت

ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔

سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔

سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ