قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا تقرر،سپیکر سے عامر ڈوگر کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے + خبر نگار + نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عامر ڈوگر نے سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سے متعلق کیسز عدالت سے واپس لینے کی دستاویز پیش کیں۔ عامر ڈوگر نے سپیکر سردار ایاز صادق سے ایک بار پھر محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا مطالبہ کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہر کام قاعدے اور قانون و آئین کے مطابق ہو گا۔ قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں اس معاملے پر ایوان کو آگاہ کروں گا۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے متعلق از سر نو طریقہ کار شروع کیا جائے گا۔ اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے متعلق قومی اسمبلی کے قواعد واضح ہیں۔ واضح رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اس سے قبل اس معاملے پر تحریک انصاف کو 4 خطوط بھی ارسال کر چکے ہیں، جن میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے متعلق امور کی وضاحت طلب کی گئی تھی۔ علاوہ ازیں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی۔ انہوں نے وزیراعظم کو دورہ بنگلہ دیش اور بھارتی وزیر جے شنکر سے ملاقات پر بریفنگ دی۔ ایاز صادق نے بتایا کہ بھارتی وزیر خارجہ نے ان کے پاس آ کر اپنا تعارف کرایا۔ وزیراعظم نے ایاز صادق کو بنگلہ دیش کا مثبت دورہ کرنے پر مبارک باد دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو تمام شعبوں میں مستحکم کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے متعلق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق عامر ڈوگر
پڑھیں:
عید تعطیلات کے بعد کاروباری اوقات کار پھر تبدیل کردئیے گئے
حکومت نے بازار اور دکانیں بند کرنے کے اوقاف کار(business hours) تبدیل کر دئیے ۔دکانوں اور کاروباری مراکز کے بند ہونے کے اوقات میں توسیع کا فیصلہ ۔
اسحاق ڈار کی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی اور عملدرآمد سے متعلق کمیٹی کا اجلاس کمیٹی نے جاری کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ لیا نئے اوقات کے مطابق دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور عمومی ریٹیل کاروبار رات 9 بجے تک کھلے رہیں گے۔
ریسٹورنٹس اور کھانے پینے کے مراکز رات 11 بجے تک کھلے ہونگے ٹیک اوے اور ڈلیوری سروسز ان اوقات سے مستثنیٰ ہوں گیشادی ہالز اور تقریبات کے مقامات رات 10 بجے تک ہی کھلے ہونگے۔
مزید پڑھیں:اڈیالہ جیل، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 40 منٹ طویل ملاقات
فارمیسی، اسپتال، پٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق ادارے مستثنیٰ ہونگے صوبائی حکومتیں وفاق کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے ان ہدایات پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، کمیٹی کی ہدایت