چیف آرگنائزرق لیگ ڈاکٹر محمد امجد اور اسلام آباد گروپ کے زیرانتظام سال نو کی خوشی میں عشایئے اور قوالی نائٹ کا اہتمام
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
چیف آرگنائزرق لیگ ڈاکٹر محمد امجد اور اسلام آباد گروپ کے زیرانتظام سال نو کی خوشی میں عشایئے اور قوالی نائٹ کا اہتمام WhatsAppFacebookTwitter 0 6 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)سابق وفاقی وزیر، اسلام آباد گروپ کے چئیرمین، پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر اور ملک کی ممتاز کاروباری شخصیت ڈاکٹر محمد امجد اور اسلام آباد گروپ کے زیرانتظام سال نو کی خوشی میں اسلام آباد اور راولپنڈی کی تاجر برادری کے اعزاز میں عشایئے اور قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا انعقاد ڈاکٹر محمد امجد کی رہائش گاہ پر کیا گیا۔
تقریب میں مہمانان خصوصی کے طور پر فیڈرل چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ، سہیل الطاف،اسلام آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردارطاہر محمود اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عثمان شوکت نے شرکت کی۔ دیگر مہمانوں میں سمال بزنس چیمبر آف کامرس،ویمنز چیمبر آف کامرس کے عہدیداران، راولپنڈی اور اسلام آباد کی ٹریڈرکمیونٹیزکے نمائندگان اور دیگر شامل تھے۔ تقریب کی انتظامیہ میں اسلام آباد گروپ کے عہدیداران زمرد خان، چوہدری یاسین، چوہدری شفیق، رضوان صادق خان، ڈاکٹر حسن سروش، اجمل بلوچ، ڈاکٹر رحیم اعوان، مہرین ملک آدم، چوہدری جہانگیر، عاطف مغل اور انیلہ ایاز شامل تھے۔ تقریب سے ڈاکٹر محمد امجد،عاطف اکرام شیخ، سردار طاہر محمود، عثمان شوکت، زمرد خان، شعیب امجد،چوہدری شفیق، چوہدری جہانگیر، عاطف مغل اور دیگر نے خطاب کیا۔ شرکا سے اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد امجد نے سب کو خوش آمدید کہا اور اب کو سال ِ نو کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ آج کی اس تقریب کا مقصد یہ ہے کہ ہم تاجر برادری کاروباری میٹنگز سے ہٹ کر مل جل کر لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اس مل بیٹھنے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ ہم سب مل کر بزنس کمیونٹی کے مسائل کا تعین کریں اور ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں تا کہ تاجر برادری زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملکی معیشت کو مضبوط کرنے میں اپنا حصہ ڈالے۔ انہوں نے اپنی اہلیہ اور صاحبزادوں زوہیب امجد، جہانزیب امجد، شعیب امجد اور شاہزیب امجد کا خصوصی طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان پر فخر ہے کہ یہ نہ صرف بزنس کو اچھی طرح سے چلا رہے ہیں بلکہ اس میں اضافہ بھی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کی اس محفل میں چائنا سے تعلق رکھنے والی دوکاروباری شخصیات بھی موجود ہیں۔ ان میں ویلیم وان انڈسٹریلسٹ ہیں اور یہ چین میں پاکستان چائنا کامرس ایسوسی ایشن کے بانی بھی ہیں۔ڈاکٹر محمد امجد نے بتایا کہ انہوں نے ولیم وان سے چائنا میں فیڈرل چیمبر آف کامرس کے دفتر کے قیام کی بات کی تھی، اس پر انہوں نے پیش کش کی ہے کہ یہ دفتر چائنا میں ان کی بلڈنگ میں بنایا جائے۔ اس کی ڈاکیومنٹیشن مکمل کر لی گئی ہے اور جلد وہاں دفتر قائم کرلیا جائے گا۔ دیگر مہمانوں نے اپنے اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد امجد، ان کی فیملی اور اسلام آباد گروپ کے عہدیداران کا اتنی خوبصورت شام کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ڈاکٹر محمد امجد نے سب کو اکٹھا کر کے اپنی دیرینہ روایت قائم رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو ایف بی آر، ٹیکسیشن اور دیگر مسائل درپیش ہیں جنہیں مل کر حل کرنا ہے۔انہوں نے اسلام آباد گروپ کے شہر کی خوبصورتی اور ترقی کے لئے کئے گئے کاموں کی تعریف کی اور کہا کہ ہمیں مل بیٹھ کر دیگر صوبوں کی طرح اسلام آباد کے لئے بھی این ایف سی ایوارڈ میں حصہ دلوانے کی بات کرنی ہے۔ اس حوالے سے جلد ایک کانفرنس بلائی جائے گی جس میں وفاقی دارالحکومت کے تمام سٹیک ہولڈرز کو بھی بلایا جائے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ تمام صوبے جو ٹیکس اکٹھا کرتے ہیں وہ اپنے صوبوں کی ترقی پر خرچ کرتے ہیں مگر اسلام آباد سے اکٹھا کیا جانے والا ٹیکس اس کی تعمیروترقی پر خرچ نہیں کیاجاتا۔ بلکہ اس کی ترقی پر سی ڈی اے پلاٹس بیچ کر حاصل ہونے والی رقم خرچ کرتا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری نوجوان نسل بے رہ روی اور منشیات کی طرف مائل ہو رہی ہے جو ہمارے مستقبل کے لئے تباہ کن ہے۔ ہمیں مل کر اس حوالے سے بھی کام کرنا ہے۔ جڑواں شہروں کی تاجر برادری نے اسلام آباد گروپ کے ساتھ مل کر نشہ آور چیزوں کے خاتمے اور اس سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے ہسپتال کے قیام کا بھی اعلان کیا۔ فیڈریشن کے رہنما سہیل الطاف نے تجویز پیش کی کہ اسلام آباد گروپ کا نام اسلام آباد، پنڈی گروپ رکھا جائے تا کہ ان سرگرمیوں میں راولپنڈی کے عوام بھی حصہ لے سکیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم سے ایاز صادق کی ملاقات، بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات پر اعتماد میں لیا وزیراعظم سے ایاز صادق کی ملاقات، بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات پر اعتماد میں لیا پشاور پی کے 79ضمنی انتخاب، تیمور جھگڑا کا دھاندلی کا الزام مسترد، ن لیگ کی کامیابی درست قرار تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کرنے سے انکار کردیا وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا دورہ کراچی، پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت مانگ لی نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا رمضان سے پہلے امپورٹس پر منحصر اشیا کی نگرانی کا حکم پاکستان میں 5فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اور اسلام آباد گروپ کے ڈاکٹر محمد امجد امجد اور
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ