Jasarat News:
2026-07-24@06:59:16 GMT

ساڑے 9ہزار سال قبل جلائے گئے انسان کی باقیات دریافت

اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT

ساڑے 9ہزار سال قبل جلائے گئے انسان کی باقیات دریافت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لیلونگوے: افریقی ملک ملاوی میں ساڑھے نو ہزار سال قبل جلائے گئے انسان کی باقیات دریافت ہوئی ہیں۔

ماہرین آثارِ قدیمہ نے افریقا کے مشرقی ملک ملاوی میں بالغ انسان کا مردہ جلانے کی اب تک کی سب سے قدیم باقیات دریافت کرلیں۔ یہ دریافت قدیم دور میں میت کی آخری رسومات کے حوالے سے نئے سوالات اٹھاتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملاوی میں موجود ہورا 1 نامی یہ تاریخی جگہ سیکڑوں فٹ بلند گرینائٹ کی چٹانوں کی بنیاد میں ہے۔یہاں سائنس دانوں نے قابل از تاریخ دور کی راکھ دریافت کی ہے جو کہ ایک خاتون کی باقیات کے حصے ہیں (جس کا قد پانچ فِٹ کے اندر تھا) جو یہاں ہزاروں برس سے موجود ہیں۔

ییل یونیورسٹی کی ماہرِ آثارِ قدیمہ جیسیکا تھامپسن کا کہنا تھا کہ اس دریافت سے معلوم ہوتا ہے کہ ماہرین کی قسمت اچھی تھی کیوں کہ یہ ایک شیلٹر کے نیچے ہے اور بارش اس پر براہ راست نہیں برستی۔ اس لیے ہڈیاں باقی ہیں۔

اب تک سب سے قدیم قصداً جلائے گئے مردے کی تاریخ تقریباً 3300 برس پہلے ملتی ہے۔ البتہ، محققین کے مطابق ہورا 1 میں ملنے والی جلائے ہوئے مردے کی باقیات 9500 سال پرانی ہیں جو اس وقت کے افریقیوں نے انجام دی تھی۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی باقیات

پڑھیں:

سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان

پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔

محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • عاطف اسلم کا نیا البم ’صبح آئے نہ‘ کب ریلیز ہو گا؟ گلوکار نے بڑی اپڈیٹ دے دی
  • چین کا ایک اور کامیاب خلائی مشن، 5 سیٹلائٹس مقررہ مدار میں داخل
  • عالمی توانائی بحران کا خدشہ بڑھ گیا، آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت تقریباً رک گئی
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق