Daily Mumtaz:
2026-07-24@13:08:43 GMT

ٹرمپ عالمی غنڈے کے روپ میں سامنے آرہا ہے، حافظ نعیم

اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT

ٹرمپ عالمی غنڈے کے روپ میں سامنے آرہا ہے، حافظ نعیم

 

لاہور:(نیوزڈیسک)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ وینزویلا میں امریکی کارروائی کرکے صدر مادورو کے اغوا اور ان پر بنائے جانے والے مقدمات پر عالمی طاقتوں کے بے بسی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کی بڑی اقوام کو نام لے کر دھمکیاں دے رہا ہے اور وہ ایک بین الاقوامی غنڈے کے روپ میں سامنے آرہا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وینزویلا کے صدر کے اغوا اور ان پر غیر قانونی مقدمے کے بعد دنیا میں ایک بار پھر نو آبادیاتی نظام کو عملی طور پر مسلط کیا جارہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کی بڑی اقوام کو نام لے کر دھمکیاں دے رہا ہے اور ایک بین الاقوامی غنڈے کے روپ میں سامنے آرہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ عالمی طاقتیں بین الاقوامی امن کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرنے سے قاصر نظر آرہی ہیں اور امریکی من مانی ایک بار پھر زور پکڑتی جارہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ایک طرف 80 ہزار انسانوں کا قاتل اور غزہ کو تہس نہس کرنے والا نیتن یاہو امریکی صدر ٹرمپ کی آنکھ کا تارا بنا ہوا ہے اور دوسری طرف ٹرمپ اپنے مخالفین پر یلغار کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھی ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ بدمعاشی کا یہ عالمی نظام زیادہ دیر نہیں چل سکتا اور خود امریکی عوام میں ان ظالمانہ اقدامات پر شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ دنیا بھر کی انسانیت دوست اور قانون پسند قوتوں کو اٹھ کھڑا ہونا پڑے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ایرانی اثاثے ضبط کرنے کی ٹرمپ کی دھمکی خطرناک نظیر ہے، عباس عراقچی کا سخت ردعمل

تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر شدید ردعمل دیا ہے جس میں انہوں نے بحری جہازوں کو ہونے والے ممکنہ نقصانات کا ازالہ ایرانی اثاثوں سے کرنے کی بات کی تھی۔ ایران نے اس مؤقف کو بین الاقوامی قوانین کے لیے ایک خطرناک اور اشتعال انگیز نظیر قرار دیا ہے۔

عباس عراقچی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ کسی ملک کے اثاثوں کو مستقبل کے غیر متعلقہ دعووں کی بنیاد پر ضبط کرنا ایک ایسا اقدام ہے جو عالمی مالیاتی نظام اور بین الاقوامی قوانین کے لیے سنگین نتائج پیدا کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی دوسرے ملک کے اثاثے مستقبل کے غیر متعلقہ نقصانات کی ادائیگی کے لیے ضبط کرنا ایک اشتعال انگیز نظیر ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جو ممالک یا ادارے اس طرح کے ضبط شدہ اثاثوں سے فائدہ اٹھانے یا اس اقدام کی حمایت کرنے کی کوشش کریں گے، انہیں یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ اگر حکومتیں اس طرز عمل کو معمول بنا لیں تو پھر دنیا میں کسی بھی ملک کے اثاثے محفوظ نہیں رہیں گے۔

عباس عراقچی کے مطابق اس طرح کے اقدامات عالمی مالیاتی نظام میں بے یقینی، افراتفری اور قانونی تنازعات کو جنم دے سکتے ہیں، جن کے نتائج نہ صرف غیر خوشگوار بلکہ عالمی امن و استحکام کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہوں گے۔

ان کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور آبنائے ہرمز میں بحری جہاز رانی، اقتصادی پابندیوں اور سفارتی تعلقات کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان سخت بیانات کا تبادلہ جاری ہے۔

Seizing another nation's assets to pay for unrelated future claims is an incendiary precedent.

Those who celebrate or profit from such funds should remember: once governments normalize confiscation, no one's assets are safe. Ensuing chaos will not be pretty or peaceful.

— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) July 24, 2026

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر اثاثوں کی ضبطی جیسے اقدامات عملی شکل اختیار کرتے ہیں تو اس سے عالمی سرمایہ کاری، بین الاقوامی تجارت اور ممالک کے درمیان مالیاتی اعتماد پر بھی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ انتظامیہ نے 60 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف عائد کر دیئے
  • ٹرمپ کا نیا ٹیرف پاکستان، بھارت، چین، یورپی یونین سمیت 60 شراکت داروں پر آج سے نافذ
  • ایرانی اثاثے ضبط کرنے کی ٹرمپ کی دھمکی خطرناک نظیر ہے، عباس عراقچی کا سخت ردعمل
  • سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹرمپ کا نیا حربہ، عالمی درآمدات پر نئے ٹیرف کا نفاذ
  • امریکا کے ایران پر مسلسل 13ویں شب بھی حملے، ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا، تہران کا سخت ردعمل
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل