Jasarat News:
2026-07-24@05:03:32 GMT

میرا برانڈ پاکستان

اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایکسپو سینٹر کراچی میں پاکستان بزنس فورم کے تحت پاکستانی مصنوعات کے فروغ کے لیے سجائی گئی 2 روزہ نمائش ’’میرا برانڈ پاکستان‘‘ اتوار کے روز اختتام پذیر ہو گئی۔ نمائش میں 700 سے زائد برانڈز شریک تھے جہاں دیدہ زیب ملبوسات، عبایا، جیولری، ہربل اور آرگینک مصنوعات، گھریلو اشیاء، فوڈ اسٹالز سمیت متنوع اور معیاری اشیاء مناسب قیمتوں پر دستیاب تھیں۔ خواتین کے لیے خصوصی طور پر خدیجہ الکبریٰ بزنس حب بھی قائم کیا گیا تھا، نمائش میں خواتین کاروباری شخصیات اور گھریلو صنعت سے وابستہ ہنرمند خواتین نے اپنی تیار کردہ مصنوعات پیش کیں۔ نمائش کا افتتاح جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ نمائش نہ صرف کاروباری سرگرمی تھی بلکہ یہ ملکی معیشت کی بحالی اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ عملی یکجہتی کی عملی تصویر بھی۔ نمائش میں ٹیکنالوجی، ٹیکسٹائل، فوڈ انڈسٹری اور گھریلو مصنوعات کے سیکڑوں اسٹالز لگائے گئے تھے۔ تاجر برادری کا کہنا تھا کہ ایسے ایونٹس چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (SMEs) کو آکسیجن فراہم کرتے ہیں، جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوتے ہیں اور روپیہ مستحکم ہوتا ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا برانڈ پاکستان کا آئیڈیا اسرائیل کے ظلم کی وجہ سے شروع ہوا، ہم چاہتے ہیں کہ مسلم ممالک بھی اپنی مصنوعات یہاں لیکر آئیں، پاکستان میں ایسی پراڈکٹس موجود ہیں جن کا معیار بہت اچھا ہے۔ میرا برانڈ پاکستان کے منتظمین کا کہنا تھا کہ 700 برانڈز کی شرکت خوش آئند ہے، پاکستانی مصنوعات کو عالمی منڈی تک لے کر جائیں گے۔ واضح رہے کہ میرا برانڈ پاکستان کا یہ چوتھا پروگرام تھا جس کا بنیادی مقصد پاکستانی مصنوعات اور مقامی صنعت کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ یہ ایونٹ پاکستان بزنس فورم کے زیر ِ اہتمام 2024 سے منعقد ہورہا ہے، جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی پاکستانی کمپنیاں اور برانڈز حصہ لیتے ہیں۔ کراچی میں کامیاب نمائشوں کے بعد یہ ایونٹ لاہور میں بھی منعقد ہوچکا ہے، منتظمین کا عزم ہے کہ اس نوع کے ایونٹس اب اسلام آباد، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں بھی رکھے جائیں گے۔ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے بعد پوری دنیا میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی جو مہم چلائی گئی ہے اس سے ایک خلا پیدا ہوا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ خلا مقامی طور پر تیار کی گئی مصنوعات پورا کرسکتی ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ کسی بھی ملک کی اقتصادی ترقی کے لیے ناگزیر ہے کہ مقامی صنعتوں کو فروغ دیا جائے، پاکستان بزنس فورم نے مقامی صنعتوں کے فروغ کے لیے جو قدم اٹھایا ہے وہ قابل ِ قدر بھی ہے اور لائق ِ تحسین بھی۔ میرا برانڈ پاکستان ملکی معیشت کی ترقی اور بحالی میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے۔ آج ملک اقتصادی طور پر جس صورتحال سے دوچار ہے اس میں ناگزیر ہے کہ پاکستان کو معاشی طور پر خود مختاری کی راہ پر گامزن کیا جائے اور میڈ ان پاکستان صنعتوں کو عالمی منڈی تک پہنچایا جائے۔ اس امر میں کوئی شبہ نہیں کہ مقامی مصنوعات عالمی برانڈ کا مقابلہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ چھوٹے دائرے میں جو کام شروع کیا گیا ہے سرکاری سطح پر نہ صرف یہ کہ اس کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کی جائے بلکہ مائیکرو فنانسنگ کے ذریعے چھوٹے تاجروں کو آسان اقساط پر رقم فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنی پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ کرسکیں۔ میرا برانڈ پاکستان جیسے اقدامات کی اگر حکومتی سطح پر منظم حکمت ِ عملی کے تحت حوصلہ افزائی کی جائے تو اس سے نہ صرف یہ کہ روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا بلکہ درآمدات پر انحصار کم اور برآمدات میں خوشگوار اضافہ ممکن ہوسکتا ہے جس کے نتیجے میں ملکی معیشت کو استحکام ملے گا اور ملک خود انحصاری کی راہ پر قدم آگے بڑھا سکے گا۔

 

اداریہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میرا برانڈ پاکستان کے لیے

پڑھیں:

حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ

سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

 حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔

 پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔ 

واضح رہے  پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے