مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی تینوں ملزمان دورانِ علاج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک کالونی کے علاقے میں پیش آنے والے مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے تینوں ملزمان دورانِ علاج ہلاک ہو گئے، جس کے بعد واقعے کے مختلف پہلوؤں پر سوالات اٹھنے لگے ہیں اور پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق مبینہ مقابلہ اس وقت پیش آیا جب پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں تینوں ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے تھے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ہلاک ملزمان کی شناخت: 35 سالہ گلاب خان ولد خیال اصغر، 45 سالہ حنیف ولد نور محمد اور 35سالہ محمد سلمان ولد عبدالستار کے ناموں سے ہوئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔