ادارہ دگار غالب کے تحت ڈاکٹر محمود احمد کاوش کے اعزاز میں نشست
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( پ ر) ادارہ یادگار غالب اور غالب لائبریری کے زیر اہتمام ناروال سے تشریف لائے ہوئے ممتاز محقق دانشور اور شاعر ڈاکٹر محمود احمد کاوش کے اعزاز میں ایک اعزازی نشست و مشاعرے کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت پروفیسر سحر انصاری نے کی۔ ڈاکٹر روف پاریکھ نے خصوصی گفتگو کی اور ڈاکٹر رانا خالد محمود قیصر نے معزز مہمان کا تعارف پیش کیا۔ ڈاکٹر رؤف پایکھ نے ڈاکٹر محمود احمد کاوش کی شخصیت پر تفصیلی گفتگو کی، ڈاکٹر محمود احمد قاضی نے ادارہ یادگار غالب کا شکریہ ادا کیا۔ پروفیسر سحرانصاری نے کہا کہ ڈاکٹر محمود احمد کاوش کی ادبی، تحقیقی و تنقیدی خدمات لائق تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ نے مشفق خواجہ احوال و اثار پر دل جمعی سے کام کیا ہے اور اب میر تقی میر کے کلام پر کام کر رہے ہیں جو یقینا ًاردو ادب میں ایک مفید اضافہ ہوگا، بعد ازاں مشاعرہ بیاد غالب کا انعقاد ہوا جن شعرا نے کلام پیش کیا ان میں سحر اقبال ،قدیر حسین، حذیفہ ہارون، دانیال اسماعیل، زر نگار عباس، عروج زہرا، ڈاکٹر رخسانہ صبا ،اختر سعیدی ڈاکٹر رانا خالد محمود قیصر, ڈاکٹر محمود احمد کاوش اور پروفیسر سحر انصاری شامل تھے ، نظامت کے فرائض ادارہ یادگارغالب کے معتمد عمومی ڈاکٹر رانا خالد محمود قیصر نے انجام دیے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔