پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کی مجرمانہ غفلت خاتون مریضہ کی جان لے گئی
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کی مجرمانہ غفلت خاتون مریضہ کی جان لے گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پمز ہسپتال میں ڈاکٹروں کی سنگین مبینہ غفلت خاتون مریضہ کی جان لے گئی جہاں پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا خاتون مریضہ کے پھیپھڑوں کے بجائے جگر کی بائیوپسی کیے جانے کا انکشا ف ہوا ہے آزاد کشمیر کے علاقے ڈڈیال سے تعلق رکھنے والی خاتون مریضہ عابدہ پروین پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھیں، جنہیں 9 دسمبر کو اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے پلمونولوجی ڈیپارٹمنٹ میں داخل کیا گیا۔ ایچ او ڈی پلمونولوجی ڈاکٹر محمد اسرار کی جانب سے مریضہ کے پھیپھڑوں کی بائیوپسی کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق 16 دسمبر کو پمز ہسپتال میں لنگز بائیوپسی کا عمل کیا گیا، تاہم بائیوپسی کے چند گھنٹے بعد ہی خاتون مریضہ ہسپتال میں انتقال کر گئی۔ بعد ازاں نجی لیبارٹری شوکت خانم لیبارٹری سے موصول ہونے والی بائیوپسی رپورٹ میں حیران کن انکشاف سامنے آیا، جس میں بتایا گیا کہ ڈاکٹروں نے پھیپھڑوں کے بجائے مریضہ کے جگر کا ٹشو نکالا تھا۔بائیوپسی رپورٹ موصول ہونے کے بعد مریضہ کے لواحقین نے اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی میں باقاعدہ درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں ایچ او ڈی پلمونولوجی ڈاکٹر محمد اسرار، ڈاکٹر ہارون اشرف خان سمیت پلمونولوجی ڈیپارٹمنٹ کے پروسیجر روم میں موجود دیگر ڈاکٹروں اور عملے کو بھی ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔
لواحقین نے اپنی درخواست کے ساتھ پمز ہسپتال سے جاری شدہ سلپس اور لیبارٹری رپورٹس بھی جمع کرا دی ہیں۔ دوسری جانب اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے حکام نے درخواست موصول ہوتے ہی معاملے کی فوری جانچ پڑتال اور کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈاکٹر زکی مبینہ غفلت سے جاں بحق مریضہ کے بیٹے کاشر بٹ نے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف ا ور وزیرصحت مصطفی کمال سے شفاف تحقیقات اور انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مجرمانہ غفلت کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔۔ اس حوالے سے پمز ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر مبشر ڈاھا سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم رابطہ نہ ہوسکا ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈاراور میانمار کے وزیر خارجہ میں ٹیلیفونک رابطہ، دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈاراور میانمار کے وزیر خارجہ میں ٹیلیفونک رابطہ، دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو چیف آرگنائزرق لیگ ڈاکٹر محمد امجد اور اسلام آباد گروپ کے زیرانتظام سال نو کی خوشی میں عشایئے اور قوالی نائٹ کا اہتمام وزیراعظم سے ایاز صادق کی ملاقات، بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات پر اعتماد میں لیا پشاور پی کے 79ضمنی انتخاب، تیمور جھگڑا کا دھاندلی کا الزام مسترد، ن لیگ کی کامیابی درست قرار تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کرنے سے انکار کردیا وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا دورہ کراچی، پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت مانگ لیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پمز ہسپتال کے خاتون مریضہ
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ