Jasarat News:
2026-07-24@03:23:44 GMT

شاہد رضا مبین بھائی تحریک کا قیمتی اثاثہ تھے‘عرفان احمد

اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (پ ر) جماعت اسلامی ضلع گڈاپ کے امیر عرفان احمد نے کہا ہے کہ ” شاہد رضا مبین بھائی تحریک کا قیمتی اثاثہ تھے۔ بحیثیت یوسی 2 نارتھ کراچی ٹاؤن اور پبلک ایڈ کمیٹی گڈاپ کے سابق چیئرمین کی حیثیت سے اور مرحوم کی تحریک کے لیے دیگر خدمات کو بھی تادیر یاد رکھا جائیگا انکے انتقال سے ہم ایک بہترین سرگرم دیرینہ رکن سے محروم ہوگئے ہیں، انکے بچوں کے لیے باپ سے جدائی بلاشبہ بڑا صدمہ ہے لیکن موت برحق ہے دکھ کی اس گھڑی میں ہمیں صبر سے کام لینا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور سب لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ، انکی حسنات اور اقامت دین کے لیے کی گئی سعی و جدوجہد قبول فرمائے، انکی اولاد کو انکا صدقہ جاریہ بنائے آمین”۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع گڈاپ عرفان احمد نے مرحوم شاہد رضا مبین جنکی عمر اسی برس تھی وہ سابق چیئرمین پبلک ایڈ کمیٹی ضلع گڈاپ اور سابق یوسی2 نارتھ کراچی ٹاؤن کے ناظم رہے ہیں۔ ان کے انتقال پر انکی رہائشگاہ پر ان کے بیٹے عاطف مبین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ دیرینہ رکن جماعت اسلامی شاہد رضا مبین کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب امیر جماعت اسلامی ضلع گڈاپ عرفان احمد نے جامع مسجد ابو حذیفہ گلشن معمار سیکٹر زیڈ-4 میں پڑھائی۔ نماز جنازہ میں نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ اور ٹاؤن ناظم نارتھ کراچی ٹاؤن محمد یوسف، امیر جماعت اسلامی‘ ضلع شمالی طارق مجتبیٰ، جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی ضلع گڈاپ ابوالخیر ملک،نائب امیر ضلع گڈاپ خالد صدیقی، صدر پبلک ایڈ کمیٹی ضلع گڈاپ ابو الضیا پرویز اور دیگر ذمہ داران عزیز واقارب اور احباب و علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

خبر ایجنسی گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی ضلع گڈاپ امیر جماعت اسلامی شاہد رضا مبین عرفان احمد

پڑھیں:

سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں پرنٹ میڈیا سے متعلق شکایات اور اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں اور کالمز پر کارروائی کے اختیار کا معاملہ زیر بحث آیا، جہاں سینئر صحافی طارق محمود سمیر نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے اہم قانونی نکات اٹھائے۔

اجلاس کے دوران طارق محمود سمیر نے کہا کہ لاہور سے شائع ہونے والے روزنامہ نئی بات میں بیوروکریسی سے متعلق شائع ہونے والے ایک کالم کی بنیاد پر کالم نگار توفیق بٹ اور اخبار کے ایڈیٹر کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی) کی جانب سے جاری کیا گیا نوٹس واپس لیا جانا چاہیے۔انہوں نے قائمہ کمیٹی کو تجویز دی کہ اس معاملے کو متعلقہ فورم یعنی پریس کونسل آف پاکستان کو بھجوایا جائے، کیونکہ قانون کے مطابق پرنٹ میڈیا سے متعلق شکایات اور تنازعات کا جائزہ لینے کا اختیار صرف پریس کونسل کے پاس ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے سینئر صحافی طارق محمود سمیر کی اس تجویز سے متفقہ طور پر اتفاق کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ مذکورہ معاملہ پریس کونسل آف پاکستان کو بھجوایا جائے تاکہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

کمیٹی نے اس موقع پر واضح کیا کہ پرنٹ میڈیا سے متعلق کسی بھی قسم کے معاملات یا شکایات نہ تو پیمرا کے دائرہ اختیار میں آتی ہیں اور نہ ہی این سی سی آئی ایسے معاملات میں براہ راست نوٹس لینے کا مجاز ہے۔ کمیٹی کے مطابق اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں، مضامین اور کالمز سے متعلق شکایات صرف پریس کونسل آف پاکستان کے سامنے ہی پیش کی جا سکتی ہیں۔اجلاس میں یہ بھی یاد دلایا گیا کہ پرنٹ میڈیا سے متعلق قانون سازی کے دوران وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی میں واضح یقین دہانی کرائی تھی کہ اخبارات اور پرنٹ میڈیا کے معاملات کا واحد مجاز ادارہ پریس کونسل آف پاکستان ہوگا، اور اسی فورم پر شکایات درج کرائی جا سکیں گی۔

قائمہ کمیٹی نے اس مؤقف کو دہراتے ہوئے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ آئندہ بھی پرنٹ میڈیا سے متعلق تمام معاملات قانون کے مطابق صرف پریس کونسل آف پاکستان کے ذریعے ہی نمٹائے جائیں تاکہ آئینی اور قانونی دائرہ اختیار برقرار رہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف