اختر کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پرسیکورٹی گارڈقتل
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات واقعات میں سیکیورٹی گارڈ اور بچے سمیت4 افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں 3افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف تھانے کی حدود درخشاں شادی ہال سیکٹر 20 میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 40سالہ عامر ولد سید بادشاہ جاںبحق ہوگیا مقتول کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیاگیا ۔ محمود آباد تھانے کی حدود محمود آباد کشمیر کالونی گلی نمبر 2 اختر کالونی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے زخمی ہونے والا سیکورٹی گارڈ25سالہ عادل ولد مہرام علی دوران علاج دم توڑ گیا، متوفی کی لاش کو اقانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے سپر د کر دیا گیا ۔ سائٹ بی تھانے کے علاقے گلبائی چوک پھاٹک کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار نوجوان 22سالہ درشن شدید زخمی ہوا۔ بعد ازاں دوران علاج دم توڑ گیا۔دوسری جانب پیر کو منگھوپیر میں واٹر ٹینکر کی ٹکرسے بچے 7 سالہ بچے عارف کی ہلاکت کا مقدمہ متوفی کے والد غلام عباس کی مدعیت میں قتل خطا کی دفعہ کے تحت مقدمہ منگھوپیرتھانے میں درج کرلیا گیا، مقدمے میں واٹر ٹینکر کے ڈرائیور وزیر محمد کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ دوسری جانب ناظم آباد پیڈسٹل برج حبیب بینک کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 55 سالہ ندیم ولد سکندر زخمی ہوا ۔ لیاقت آباد گلبہار خاموش کالونی نئیر قبرستان کے قریب جھگڑے میں 27 سالہ عزیز الرحمان زخمی۔ پورٹ قاسم میں رازق ہوٹل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص 30سالہ ظہور ولدالمدنی کے نام سے ہوئی ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے قریب
پڑھیں:
راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔
پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔